News >> Breaking News >> Associated Press of Pakistan
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں، عمران خان کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا۔ […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے رہنمائوں کی جانب سے پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ بارے گستاخانہ اورتوہین آمیرریمارکس کے تناظرمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبات ، ریاستی مداخلت وسرپرستی میں ماورائے عدالت اقدامات اور مسلمان مظاہرین کے خلاف ریاستی سرپرستی […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ جنسی تشدد ایک انتہائی گھنائونے جرائم میں سے ایک ہے ،یہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین دونوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، بین الاقوامی برادری پر یہ فرض ہے کہ وہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی مفادات سے بالاتر ہو کر متاثرین کو تحفظ […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک میں کل پیر سے بدھ تک طوفانی بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔اتوار کو ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے […]
راولپنڈی۔19جون (اے پی پی):بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی میں مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پاروم کی نزدیکی مرکزی زمران پہاڑی علاقہ میں […]
لاہور۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں ہم نے حج میں سبسڈی دی ،سب چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں لیکن حج سستا ہو گیا ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹلائز کر […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے،بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا کاروبار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ سپیکر […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں معیار ی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، میرٹ، شفافیت اور کوالٹی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ،پہلے مرحلے میں ٹیچرز کی تربیت کریں گے کیونکہ جب تک تربیت یافتہ اساتذہ نہیں ہوں گے، تعلیم کامعیار […]
کوئٹہ۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمداسرار ترین نے ہرنائی میں مزدور کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے ہرنائی میں مزدور کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں پر حملہ […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):پاکستان اور امریکہ کے درمیان خوشگوار شراکت داری کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے اسلام آباد میں “انفراسٹرکچر کے شعبے میں شراکت داری اور تعاون” کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے شرکا نے یو ایس ایڈ […]
لاہور۔19جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے سابق کرکٹرخالد محمود نے ملاقات کی۔اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹرخالد محمود نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے اسامہ اشفاق سرور اور عبداللہ اشفاق سرور نے بھی لاہور میں ملاقات کی۔
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نےکہا ہے کہ ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو لاکھوں کشمیریوں کے قتل اور لاکھوں کشمیریوں کی توانا آواز یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے۔ اتوار […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):بھارت کی عدلیہ اپنے مسلم مخالف فیصلوں کے ساتھ ہندوتوا نظریہ کے پیرو کارنریندر مودی کی حکومت کا آلہ کار بن چکی ہے جو نہ صرف اقلیتوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ انہیں انصاف سے بھی محروم کر رہی ہے۔مذہبی معاملات پر بھارتی عدالتوں کی […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا۔ اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ […]
پشاور۔19جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے حکومت قبول کی ،عمران حکومت کی ناقص معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا ۔ ان خیالات کا […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان چار روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے، جہاں پر وہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کریں گے، توانائی کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر نے وفاقی وزیرخرم دستگیر کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
مکہ مکرمہ ۔19جون (اے پی پی):ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ ساجد محمود اسعدی نے تمام عازمین سے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ، حج 2022 کے موقع پر عازمین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقوام عالم کے سامنے اپنے پرچم اور وقار کو سر بلند رکھیں ۔ اتوار کو یہاں اے پی پی […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):دہی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذاہے۔ ماہر غذانجم الدین مزاری نے کہا ہے کہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے دہی میں انتہائی ضروری وٹامنز اور منرلزکثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ 100گرام دہی میں گڈ بیکٹیریاز ہزاروں کی تعدادمیں موجود ہوتے ہیں جبکہ اس میں 59کیلوریز ، 0.4فیصد […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آرٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر تربیت لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2018ء اور 2021ء کے ایکشن پلانز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، پاکستان کی ٹیم کو سخت محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے پاکستان نے فیٹف کے دونوں ایکشن پلانز کی ٹیکنیکل ضروریات […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا جھوٹا اور منافق چہرا عوام پہچانتی ہے، بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ فساد پھیلانا چاہتا ہے، عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ، گلو بلائزیشن اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اس لئے ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے کرہ […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری […]
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):چاول کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 170فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2021 میں چاول کی برآمدات کا حجم 16.3ارب روپے رہا تھا تاہم جاری مالی سال مئی کے دوران برآمدات کی مالیت 43.9ارب روپے تک بڑھ […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کا آلہ استعمال کر رہی ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت وقت کی اہم […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ غمزدہ خاندان کے دکھ […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کرکے مبارک دی ہے۔ہفتہ کو وزیرعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ بارے گستاخانہ اورتوہین آمیرریمارکس کے تناظرمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبات ، ریاستی مداخلت وسرپرستی میں ماورائے عدالت اقدامات اور مسلمان مظاہرین کے خلاف ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزارت داخلہ نے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے ناموں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے اگرچہ دنیا کو اپنا متاسفانہ چہرہ دکھانے کے لیے توہین آمیز بیانات پر اپنے دو رہنماوں کو معطل کر دیا مگر اس کے باوجود نریندر مودی کی حکومت ہندو بالادستی کے اپنے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے بلوچستان میں این ایچ اے کے زیارت ، کیج ، ہرنائی اور سنجاوی منصوبے کے کنٹریکٹر کمیپ پر دہشتگرد حملے کی مذمتکرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی عمل میں مصروف انجینئرز، ماہرین تعمیرات اور دیگر کارکنوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، بلوچستان […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی صوبہ بلوچستان کے لیے تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کرے گی جو کہ ماضی میں نظر انداز کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیرنے […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گردوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی یہ کاررائیاں نفرت انگیز ہیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور فوڈ سکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں،ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو ہمیں وبائی امراض سے نکالنے اور مستقبل کی تیاری میں مدد کریں۔ہفتہ کو […]
مکہ مکرمہ۔18جون (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کو منی مزد لفہ اور عرفات میں مکتب ہر ممکن سہولیات فراہم کرے تاکہ حج کے دنوں میں پاکستانی حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان […]
کراچی۔18جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔ سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عوام پر پڑے بوجھ میں اس […]
کوئٹہ۔18جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہو ں نےشہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے کے لیے دشمن کے منصوبوں […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اور یونان اکیڈمی آف ایگری کلچرل سائینسز (وائی اے اے ایس) نے بیجنگ اور کمنگ میں معقدہ آن تقریب کے دوران مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان اور چین کےدرمیان زرعی تعاون کو مزید […]
مکہ مکرمہ/مدینہ منوہ۔18جون (اے پی پی):پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں وزارت مذہبی کی جانب سے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ وزارت کے ذمہ دار ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حج آپریشن کو ٹور آپریٹرز کی تنظیم […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیار اور چوکنا رہیں کیونکہ خطے کے پسماندہ علاقوں میں شدید سیلاب، تودے گرنے اور آندھیاں چلنے کا امکان ہے۔ […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ گذشتہ روز برلن جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس ختم ہوگیا۔ اس موقع پر ایف اے ٹی ایف کے انٹر نیشنل کوآپریشن ریوگروپ (آئی سی آر جی) کی پاکستان کے 2018اور 2021 کے ایکشن پلان کے […]
مدینہ منورہ۔18جون (اے پی پی):مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل بتدریج جاری ہے، 24 جون تک مدینہ منورہ سے تمام عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔ مدینہ منورہ پاکستان ہائوس میں قائم میڈیا سیل کے مطابق پاکستان سے براہ راست مدینہ […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو فیٹف کی شرائط پوری ہونے اور وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ٹیم پاکستان‘‘ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی،گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی قومی کاوش […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک ذرخیز خطہ ہے، یہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیئں۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے فروغ کےلئے متنوع رسد کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے طلب اور رسد کے شدید مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم ماضی کے اقتصادی بحرانوں کے مقابلہ […]
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم ہائوس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی ”وائٹ لسٹ” کی طرف […]
راولپنڈی ۔17جون (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پرمضبوط عملدرآمد یقینی بنایا،کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ […]
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اتفاق رائے سے تمام ایکشن پلان کے نکات پر پاکستان کو کلیئر کردیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ایوالویشن ٹیم اس سال اکتوبر […]
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا ہے ، جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا […]
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 13-17 جون تک برلن میں ہونے والے اپنے اجلاسوں میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلانز پر پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے دونوں ایکشن […]