Breaking News >> News >> Independent Urdu


نئے انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں گے: وزیر مملکت فرخ حبیب


Link [2022-04-03 12:52:28]



پاکستان کی متحدہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی بساط الٹنے کے لیے آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تیار تھی، تاہم نہ صرف ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اس قرارداد کو مسترد کردیا بلکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن دونوں کو ہی ووٹنگ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹنے کے لیے 172 اراکین کی حمایت درکار تھی۔ 

بظاہر نظر آ رہا تھا کہ عمران خان سادہ اکثریت کھوچکے تھے کیونکہ ان کے بہت سے اتحادی اپوزیشن کی صفوں میں موجود تھے اور اپوزیشن بھی کچھ ایسے ہی دعوے کر رہی تھی۔

تاہم عدم اعتماد کی یہ بازی اس وقت پلٹ گئی جب ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے آرٹیکل 5 اے کے تحت وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔

اس کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

پاکستانی سیاست کی تاریخ کے اس اہم ترین دن کی لائیو اپ ڈیٹس یہاں دیکھیے۔

تحریک عدم اعتمادوزیراعظم عمران خانعمران خانپاکستان تحریک انصافمسلم لیگ نپاکستان پیپلز پارٹیجمعیت علمائے اسلامشہباز شریفآصف علی زرداریمولانا فضل الرحمٰناپوزیشن جماعتیںپاکستانوزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے اعلان کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’نئے انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں گے۔‘انڈپینڈنٹ اردواتوار, اپریل 3, 2022 - 12:30Main image: 

<p class="rteright">وزیراعظم عمران خان 3 اپریل 2022 کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے (ویڈیو سکرین گریب/&nbsp;پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ)</p>

سیاستtype: videolabel: لائیو اپ ڈیٹسSEO Title: نئے انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں گے: وزیر مملکت فرخ حبیبcopyright: inner media: 

<p>ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا (فوٹو: اے ایف پی/ عمران خان فیس بک پیج)</p>

ScribbleLive id: 2988893

Most Read

2024-09-20 22:28:24