Breaking News >> News >> Independent Urdu


بالی وڈ کے معروف موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے


Link [2022-02-16 13:11:55]



بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے معروف موسیقار بپی لہری 69 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بپی لہری صحت کے مسائل کے باعث ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

کریٹی کیئر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نمجوشی کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جب بپی لہری کو ہسپتال لایا گیا تو وہ صحت کے کئی مسائل سے دوچار تھے۔ سوموار کو انہیں ہسپتال سے برخاست کیا گیا تھا لیکن منگل کو ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹرز کو بلایا جس کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔‘

1980 اور 1990 کی دہائی میں بپی لہری کو بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے معتبر موسیقار مانا جاتا تھا اور وہ بھارتی فلموں میں ڈسکو موسیقی متعارف کروانے والے موسیقار تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں ڈسکو ڈانسر، ڈانس ڈانس، چلتے چلتے اور نمک حلال شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بالی وڈ کے علاوہ بپی لہری نے بنگالی سینیما کے لیے بھی کافی کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کمپوز کردہ کئی گانے بھی گائے جن میں پیار بنا چین کہاں اور کوئی یہاں ناچے ناچے شامل ہیں۔

انہیں فلمی حلقوں میں ’بپی دا‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ان کی شخصیت کی خاص پہچان ان کی سونے کی چین اور دھوپ والے چشمے تھے۔

بپی لہری کا اصل نام الوکیش تھا۔ موسیقار کے علاوہ بپی لہری مختصر وقت کے لیے سیاست میں بھی آئے اور انہوں نے سال 2014 میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن انہیں الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بپی لہری کی وفات پر بھارتی اداکار اجے دیوگن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بپی دا ایک پیارے انسان تھے لیکن ان کی موسیقی کاٹ دار تھی۔ انہوں نے ہندی فلموں کو موسیقی کی نئی نوع سے متعارف کروایا۔‘

Bappi Da was so endearing in person. But, his music had an edge. He introduced a more contemporary style to Hindi film music with Chalte Chalte, Suraksha & Disco Dancer. Shanti Dada You will be missed

— Ajay Devgn (@ajaydevgn) February 16, 2022

ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’تجربہ کار موسیقار بپی دا کی وفات کا سن کر صدمہ ہوا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ فلم اندو سرکار میں ان کے ساتھ گانے کا موقع ملا۔‘

Shocked to hear of the sad demise of Veteran Music director Bappida, was fortunate to have him sing a track in my film #InduSarkar, an unsurmountable loss to his fans & the music industry. Heartfelt condolences to his family members. #OmShanti pic.twitter.com/qBdCikNxjx

— Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar) February 16, 2022

یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

بھارتفلمی موسیقیبپی لہریموسیقاربالی وڈبپی لہری کا اصل نام الوکیش تھا۔ موسیقار کے علاوہ بپی لہری مختصر وقت کے لیے سیاست میں بھی آئے اور انہوں نے سال 2014 میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن انہیں الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاانڈپینڈنٹ اردوبدھ, فروری 16, 2022 - 08:30Main image: 

<p>بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بپی لہری صحت کے مسائل کے باعث ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے (اے ایف پی فائل)</p>

ملٹی میڈیاjw id: dbLf5NDYtype: videorelated nodes: کیا لتا نے واقعی 25 ہزار گانے گائے؟جب لتا منگیشکر نے دلیپ کمار کے طنز کا بدلہ دس سال بعد لیاکیا لتا کے گانے ممبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی ہار کی وجہ بنے؟SEO Title: بالی وڈ کے معروف موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسےcopyright: 

Most Read

2024-09-22 01:53:33