Breaking News >> News >> Independent Urdu


69 سالہ لیام نیسن کو پھر پیار کب اور کیسے ہوا؟


Link [2022-02-09 20:51:43]



معروف برطانوی اداکار لیام نیسن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم ’بلیک لائٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسی عورت سے پیار ہو گیا تھا جو ’پہلے سے کسی کی تھیں۔‘

انہتر سالہ اداکار نے گذشتہ ماہ 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے لیے 2020 میں میلبورن میں کئی ماہ گزارے تھے۔

نیسن نے پیر (7 فروری) کو سن رائز کے میزبان ڈیوڈ کوچ اور نتالی بار کو بتایا کہ ’میں میلبورن سے محبت کرتا تھا۔ مجھے اپنے آسٹریلوی عملے سے پیار تھا، وہ لاجواب لوگ ہیں۔‘

Liam Neeson is back on the big screen in #Blacklight, a new action thriller filmed in Australia! @NelsonAspen spoke to the star about why he "thoroughly enjoyed" his two weeks in hotel quarantine and the mystery Melbourne woman he "fell in love" with pic.twitter.com/LLX1M2bJ0j

— Sunrise (@sunriseon7) February 6, 2022

’ہر شعبہ شاندار تھا۔ وہ اپنے ہی لوگ تھے، جانتے ہیں میرا کیا مطلب ہے؟ ان میں مزاح کا بڑا احساس تھا۔‘

شنڈلرز لسٹ سٹار نے مزید کہا: ’میں نے دو دوست بنائے، مجھے پیار ہو گیا، لیکن وہ کسی کی ہو چکی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیوڈ کوچ اور نتالی بار نے کہا کہ وہ نیسن کے اعتراف سے ’متجسس‘ ہوئے اور ناظرین سے کہا کہ وہ اس پراسرار عورت کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ’اگر آپ اس خاتون کو جانتے ہیں تو فیس بک پیج پر جائیں۔ ہمیں کچھ اشارے دیں!‘

نیسن کی اہلیہ، اداکار نتاشا رچرڈسن، 2009 میں کینیڈا کے سکی ریزورٹ میں گرنے کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کے خاندان نے ان کی لائف سپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتا چلا تھا کہ ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ وہ 45 سال کی تھیں۔

دونوں کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے – میخائل اور ڈینیل تھے۔

برطانیہآسٹریلیاانگریزیفلمنیسن کی اہلیہ، اداکار نتاشا رچرڈسن، 2009 میں کینیڈا کے سکی ریزورٹ میں گرنے کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔پیونی ہروانیبدھ, فروری 9, 2022 - 14:45Main image: 

<p class="rteright">’میں نے دو دوست بنائے، مجھے پیار ہو گیا، لیکن وہ کسی کی ہو چکی&nbsp;تھی۔‘(اے ایف پی)</p>

فلمtype: newsrelated nodes: لیام نیسن انٹرویو: ریپ، دوڑ اور کیسے میں نے سیکھا کہ انتقام کا فائدہ نہیںشہزاد رائے اور انوپم کھیر ’ماں صدقے اتنا پیار چل رہا ہے‘اپنے پیاروں کو ان کے کمزور لمحات میں اکیلا مت چھوڑیںفیروز خان جنہیں اندرا گاندھی کی محبت مہنگی پڑی SEO Title: 69 سالہ لیام نیسن کو پھر پیار کب اور کیسے ہوا؟copyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/arts-entertainment/films/news/liam-neeson-love-australia-natasha-richardson-b2009856.html

Most Read

2024-09-22 05:44:09