Breaking News >> News >> Independent Urdu


سوات: 450 روپے کی خاص زعفرانی چائے


Link [2022-01-23 09:32:52]



پاکستان میں ہر موسم چائے کا موسم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اگر چائے خالص دودھ، بلائی، شہد، زعفران، قاش قاش، الائچی، خشک میوں اور دیگر لوازمات سے بنی ہو تو شوقین افراد کے دلوں کی مراد بر آتی ہے۔

سوات کے علاقے کالاکوٹ میں زعفرانی چائے کی دھوم ہے۔ نواب شیر کے ہاتھوں کی بنی اس خاص چائے کو پینے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

سردیوں میں یہ زعفرانی چائے سوات کے باسیوں کی پسندیدہ ہے۔ اتنے سارے لوازمات سے بنی ہوئی اس چائے کا ایک کپ 450 روپے کا ہے۔

تاہم نواب شیر سمجھتے ہیں کہ اس چائے کی 450 روپے قیمت بھی کم ہے، جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ وہ ایران، افغانستان اور دوسرے ملکوں سے لایا جانے والا زعفران فی تولہ دو سے آٹھ ہزار روپے میں خریدتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 20 سے 450 روپے تک کی چائے دستیاب ہے۔ ’ہم اپنی دکان میں کمزور اور غریب لوگوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’سردی شروع ہوتے ہی چائے کے شوقین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کے مطابق: ’پہلے میں 40 سے 50 کپ روزانہ فروخت کرتا تھا لیکن اب روزانہ 300 سے 400 سو تک فروخت ہو جاتے ہیں۔‘

نواب شیر کی دکان میں چائے پینے کے لیے آنے والے شفیع الله نے بتایا کہ ’چائے کا کوئی موسم نہیں ہوتا بلکہ اسے پینے کو جب دل چاہے بس وہی چائے کا موسم ہے۔‘

سواتچائےخیبر پختونخواخالص دودھ، بلائی، شہد، زعفران، الائچی، خشک میوں اور دیگر لوازمات سے بنی اس خاص چائے کو پینے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔شہزاد نویداتوار, جنوری 23, 2022 - 06:45Main image: ملٹی میڈیاjw id: JnkRrCzLtype: videorelated nodes:  ملتان کی پہیہ چائےدبئی میں ’بریانی چائے‘ کے چرچےکوئٹہ ٹی پوائنٹ: خاتون کے ہاتھ کی کوئٹہ چائے میں منفرد کیا؟ کشمیری زعفران کو پیداوار میں کمی کا سامناSEO Title: سوات: 450 روپے کی خاص زعفرانی چائےcopyright: 

Most Read

2024-09-22 19:35:56