Breaking News >> News >> Independent Urdu


سبی میں دھماکہ: تین افراد جان سے گئے، 28 زخمی


Link [2022-03-08 19:54:37]



بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو ایک دھماکے میں ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تین افراد جان سے گئے جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ جیل روڈ پر لوکل گورنمنٹ کے آفس کے قریب اس وقت ہوا جب تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب ہو رہی تھی۔

میلے کی اختتامی تقریب میں صدر عارف علوی کے مہمان خصوصی ہونے کی وجہ سے علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات تھے۔

ایدھی ریسکیو کے انچارج میر احمد نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد جان سے گئے اور 28 زخمی ہوئے، جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی اور جان سے جانے والوں میں پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہے۔ 

پولیس کنٹرول روم میں اہلکار نعمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

سول ہسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے کے 28 زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔  

ان کا کہنا تھا تمام ڈاکٹروں اور طبی سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جارہی ہے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔‘

یاد رہے کہ سبی میں ہر سال بہار کی آمد کے موقعے پر تاریخی میلہ لگتا ہے، جس میں صوبے اور دیگر شہروں سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ 

بلوچستاندہشت گردیدھماکہ لوکل گورنمنٹ کے آفس کے قریب اس وقت ہوا جب تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب ہو رہی تھی۔ہزار خان بلوچمنگل, مارچ 8, 2022 - 16:00Main image: 

<p>(تصویر بشکریہ ایدھی رضاکار)آٹھ مارچ، 2022 کو سبی میں دھماکے کے مقام کی ایک تصویر</p>

پاکستانjw id: miigqXbFtype: videorelated nodes: کوئٹہ: جناح روڈ پر دھماکے میں ڈی ایس پی ہلاک، 25 افراد زخمیبلوچستان کو جذباتی عناصر سے دور رکھنے کی ضرورتکراچی میں بم دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئیSEO Title: سبی میں دھماکہ: تین افراد جان سے گئے، 28 زخمیcopyright: 

Most Read

2024-09-21 17:19:46