Breaking News >> News >> Independent Urdu


مہمند ڈیم کی تعمیر: اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 کروڑ ڈالر کا معاہدہ


Link [2022-03-23 19:54:07]



چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا ہے کہ پاکستان ان کے بینک سے قرض لینے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور گذشتہ سالوں میں اسے ملنے والی مالیات کا ہجم ساڑھے 14 ارب ڈالر بنتا ہے۔

عرب نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر الجاسر کا کہنا تھا: ’جو رقم مجھے یاد پڑتی ہے وہ ساڑھے 14 ارب ڈالر ہے جو گذشتہ سالوں تک پاکستان کو فراہم کی گئی اور پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض لینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔‘

انٹرویو میں ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان میں ہونے والی بنیادی ڈھانچے کی ترقیات کو متاثر کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انفراسٹرکچر کی جو ترقی ہو رہی ہے اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔‘

ڈاکٹر الجاسر نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی فنڈ مہمند ڈیم کے لیے مالیات کی فراہمی ممکن بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بینک کے درمیان مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 18 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کا کہنا تھا: ’ہم نے کل ایک چارٹر سائن کیا تھا جس کے تحت بننے والے ہیومینی ٹیرین ٹرسٹ فنڈ کے انتظامات دیکھے جائیں گے اور افغان عوام کی فوری ضروریات کے لیے مالیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔‘

ڈاکٹر الجاسر نے امید ظاہر کی کہ جب ’بنیادی ضروریات‘ پوری ہو جائیں گی تو یہ فنڈ ’مزید آگے‘ جائے گا۔

اس فنڈ کے مستقبل کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر الجاسر کا کہنا تھا: ’میں بہت پر امید ہوں کیوں کہ او آئی سی نے یہ فنڈ بنایا ہے اور او آئی سی کا ماضی اپنے وعدوں کو نبھانے کے حوالے سے بہت اچھا ہے۔‘

یاد رہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک بطور ممبر اسلامی سربراہی کانفرنس کا حصہ ہے اور اس کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمان محمد سلیمان الجاسر اسلامی سربراہی کانفرنس کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود تھے۔

او آئی سیتنظیم تعاون اسلامیمہمند ڈیمپاکستان’چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا ہے کہ پاکستان ان کے بینک سے قرض لینے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور دونوں کے درمیان مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 18 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے۔عرب نیوزبدھ, مارچ 23, 2022 - 13:30Main image: پاکستانjw id: mRlV0v2Ftype: videorelated nodes: او آئی سی اجلاس میں بھارتی میزائل کا ذکر ہوگا: پاکستانی مندوبافغانستان پر او آئی سی اجلاس کروانے پر امریکہ پاکستان کا شکرگزار اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کی تنظیم او آئی سی کا منشور کیا ہے؟پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں اپنے اہداف حاصل کیے: وزیراعظمSEO Title: مہمند ڈیم کی تعمیر: اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 کروڑ ڈالر کا معاہدہcopyright: Translator name: محمد حسان گُل

Most Read

2024-09-21 06:19:39