Breaking News >> News >> Independent Urdu


اسلام آباد میٹرو: ’16 ارب خرچ کر چکے، کسی کو پروا ہی نہیں‘


Link [2022-04-14 12:52:18]



وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں متعلقہ افسران نے بریفنگ دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کی صبح سات بجے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو سٹیشن پہنچے۔

وزیراعظم کے اس اچانک دورے اور بریفنگ کو پاکستان ٹیلی وژن پر بھی دکھایا گیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے اور این ایچ اے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ ’یہ قوم کا پیسہ ہے، عوامی مفاد کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’16 ارب خرچ کر چکے ہیں اور کسی کو پروا ہی نہیں۔‘

Prime Minister Mian Muhammad Shehbaz Sharif visited Peshawar Mor Metro bus station at 7:00 am to review the on-ground progress. The project initiated by PML-N in 2017 was planned to be completed in 2018 but delays occurred. The PM has ordered an inquiry into the delays. pic.twitter.com/UNphWm2m1C

— Prime Minister's Office (@PMO_PK) April 14, 2022

وزیراعظم نے کہا کہ ’التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ جہاں تک میٹرو مکمل ہے وہاں سے ایئرپورٹ تک شٹل سروس چلا کے اس کو فعال کر سکتے ہیں کیا مشکل ہے؟‘

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کو 15 بسیں مہیا کی جائیں گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ تک اس میٹرو منصونے کا کل فاصلہ 25 کلومیٹر ہے، جس پر کام 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میٹرو منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر سنیچر سے کر دیا جائے گا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں یہ سروس بالکل مفت چلائی جائے۔

بریفنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میٹرو بس پر سوار ہو کر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ’بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور Motorway connection کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔‘

پاکستانشہباز شریفاسلام آباد میٹرووزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا اچانک صبح سات بجے دورہ کیا جہاں انہیں متعلقہ افسران نے بریفنگ دی ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, اپریل 14, 2022 - 08:15Main image: 

<p>وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس پر سوار ہو کر سہولیات کا جائزہ لیا (تصویر: وزیر اعظم آفس/ ٹوئٹر)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ’میٹرو منصوبے مکمل ہونے تک ادھار بند ہے‘SEO Title: اسلام آباد میٹرو: ’16 ارب خرچ کر چکے، کسی کو پروا ہی نہیں‘copyright: 

Most Read

2024-09-20 16:42:03