Breaking News >> News >> Independent Urdu


روس یوکرین جنگ: سٹاک مارکیٹ میں مندی، تیل 14 سال کی بلند ترین سطح پر


Link [2022-03-07 14:32:54]



روس کے یوکرین پر حملے کے عالمی معیشت پر اثرات سے سرمایہ کاروں کا خوف کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک مارکیٹوں میں نظر آیا جہاں مندی کا رجحان رہا، تیل کی قیمتیں تقریباً 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور محفوظ سرمایہ سمجھے جانے والے سونے کی قیمت دو ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو کاروبار میں مندی رہی اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمیت میں اضافے کی وجہ سے افراط زر مزید بلند ہوسکتی ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جب یہ کہا کہ وائٹ ہاؤس اور اتحادی روس سے درآمدات پر پابندی لگانے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، تو اس کے بعد کموڈیٹیز کی قیمت ایک موقعے پر تقریباً 18 فیصد بڑھ کر 139.13 ڈالر تک پہنچ گئی جو 2008 کے وسط سے نہیں دیکھی گئی۔

عالمی معیشت پر اثرات کے بارے میں خدشات مارکیٹوں میں نمایاں طور پر ظاہر ہوئے۔

یورپی سرگرمیاں خاص طور پر روسی توانائی پر براعظم کے انحصار کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یورو 2020 کے وسط کے بعد پہلی بار 1.10 ڈالر سے کم کا ہو گیا۔

پیر کو ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ایک موقعے پر ہانگ کانگ کو چار فیصد سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ ٹوکیو اور تائی پے میں تین فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔

سیول اور منیلا دونوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی رہی، شنگھائی، سڈنی اور ویلنگٹن میں ایک فیصد سے زیادہ کمی رہی۔ سنگاپور اور جکارتہ میں بھی شدید نقصان ہوا۔

امریکی ڈالر کے ساتھ ایکسچینج ریٹ والی کرنسیوں کی قیمت بھی تیزی سے کم ہوئی۔

مارکیٹ پر خوف و ہراس سے سونا بھی متاثر ہوا اور ایک وقت میں سونے کی قیمت دو ہزار ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی جو 2020 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

یوکرینی شہروں پر روسی بمباری جاری

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس نے یوکرین کے شہروں پر بم حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب  تک 15 لاکھ افراد وہاں سے نکل چکے ہیں جو دوسری عالمی جنگ کے بعد پناہ گزینوں کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے یوکرین کے محصور شہر ماریوپول سے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہیں۔ رہائشی بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔

شدید لڑائی

یوکرین کی فوج کے اہلکار روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ 6 مارچ 2022 کو لڑائی کے دوران لوہانسک میں اپنے ٹینک کے سامنے سے گزر رہے ہیں (اے ایف پی)

یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ وہ جنوبی شہر میکولائیف کے کنارے پر روسی فورسز کے ساتھ ’شدید لڑائیاں‘ لڑ رہی ہے جو کہ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ اوڈیسا کے ساتھ واقع ہے۔

روس یوکرین کے ایٹمی پلانٹ میں مداخلت کر رہا ہے: ایٹمی توانائی ایجنسی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی چار مارچ، 2022 کو ایک پریس بریفنگ میں یوکرین کے ایٹمی پلانٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں (اے ایف پی)

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے سب سے بڑے زیپرازحزیا جوہری پلانٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہیں، جس پر انہوں نے گذشتہ ہفتے قبضہ کیا تھا۔

ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے اتوار کو کہا کہ یوکرینی عملے کو اب کسی بھی آپریشن، یہاں تک کہ دیکھ بھال کے لیے روسیوں سے منظوری لینا ضروری ہے، اور یہ کہ انہوں نے کچھ موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ کو بند کر کے معمول کے مواصلات میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

یوکرین کی ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ فون لائنز کے ساتھ ساتھ ای میل اور فیکس اب کام نہیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گروسی نے کہا کہ وہ ’ان پیش رفتوں کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کو محفوظ طریقے سے چلانے کے لیے ’عملے کو غیر ضروری بیرونی مداخلت یا دباؤ کے بغیر، مستحکم حالات میں اپنے اہم فرائض انجام دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘

چیرنیہیو میں پھنسے لوگ

شمال میں چیرنیہیو کی جنگ میں درجنوں شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ جو باقی ہیں ان میں سے کچھ گڑھوں میں یا کھنڈرات میں رہ رہے ہیں۔

ہوائی اڈہ تباہ

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں کی بوچھاڑ سے وسطی یوکرین میں ونیتسیا ہوائی اڈہ تباہ ہو گیا ہے۔

ضروری خوراک کی فروخت محدود

مغربی پابندیوں کے اثرات آتے ہی روسی دکانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بلیک مارکیٹ کی قیاس آرائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری غذائی اجزا کی فروخت کو محدود کریں۔

ماسکونے مزید ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا

پورے روس میں جنگ مخالف مظاہروں میں شامل مزید ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حملہ شروع ہونے کے بعد سے مجموعی تعداد 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پوتن: ہم مذاکرات یا جنگ سے جیتیں گے

روس کے صدر ولادی میر پوتن کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں ’مذاکرات یا جنگ کے ذریعے‘ اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔

مغربی جیٹ

امریکہ نے یوکرین کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے پولینڈ کو’گرین لائٹ‘ دے دی ہے۔

 ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ وہ نیٹو ارکان کو بھی جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے۔

توانائی کی پابندیاں

امریکی وزیر خارجہ انیٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ مغرب روسی تیل پر پابندی کے بارے میں’بہت فعال‘ بات چیت کر رہا ہے۔ برینٹ خام تیل 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

جوہری خطرات

فرانس نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو آیوڈین گولیاں اور دیگر طبی سامان بھیجے گا۔ ان کا استعمال تابکاری کے نمایاں اثرات سے بچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

بولشوئی ڈائریکٹر نے عہدہ چھوڑ دیا

بولشوئی تھیٹر کے میوزک ڈائریکٹر اور پرنسپل کنڈکٹر توگن سوکھیف نے ماسکو تھیٹر اور فرانس کے اورچیسٹرے نیشنل ڈو کیپٹلے ڈی ٹولوز کو یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا کہ وہ جنگ پر موقف اختیار کرنے میں دباؤ  محسوس کرتے ہیں۔

بین الاقوامی بریگیڈ

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیتری  کلیبا کا کہنا ہے کہ 20 ہزار بین الاقوامی رضاکار روسی افواج کے خلاف جنگ میں شامل ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر یورپ سے آئے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنیز کا انخلا

ویڈیو ویب سائٹ نیٹ فلکس نے روس میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں اور  سنسر شپ قوانین  نافذ ہوتے ہی سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹک ٹاک نے ملک سے ویڈیو مواد کی پوسٹنگ روک دی ہے۔

جنگ کے بارے میڈیا رپورٹنگ پر ماسکو کی جانب سے جیل کی سزا کی دھمکی کے بعد بی بی سی، سی بی سی،  اے آر ڈی، زیڈ ڈی ایف، بلوم برگ نیوز، سی این این، سی بی ایس، آر اے آئی اور ای ایف ای سمیت غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ملک سے رپورٹنگ معطل کردی ہے۔

دنیاروسروس یوکرین جنگیوکرینامریکہویڈیوتجارتی ہفتے کے پہلے دن ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی اور ایک موقعے پر ہانگ کانگ کو چار فیصد سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ ٹوکیو اور تائی پے میں تین فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈپینڈنٹ اردوسوموار, مارچ 7, 2022 - 10:45Main image: 

<p class="rteright">سات مارچ کو ٹوکیو میں ایک شخص سٹاک مارکیٹ&nbsp; کی تفصیلات دیتے ہوئے ایک بورڈ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔ پیرکو ایشیائی مارکیٹس میں مندی رہی (اے ایف پی)</p>

دنیاjw id: PK96BGgMtype: videolabel: لائیو اپ ڈیٹسrelated nodes: روس کی طرف جھکاؤ پاکستان کے لیے کتنا سودمند؟روس یوکرین کے ایٹمی پلانٹ میں مداخلت کر رہا ہے: ایٹمی توانائی ایجنسیSEO Title: روس یوکرین جنگ: سٹاک مارکیٹ میں مندی، تیل 14 سال کی بلند ترین سطح پرcopyright: Translator name: العاص

Most Read

2024-09-21 17:06:59