Breaking News >> News >> Independent Urdu


کویتی انڈر 14 ٹینس کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے کھیلنے پر انکار


Link [2022-01-24 19:46:21]



کویت کے انڈر 14 ٹینس کھلاڑی محمد العوضي نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اسرائیلی حریف کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ہفتے کو کویتی اخبار ’روزنامہ الوطن‘ کے مطابق، محمد العوضي دبئی ٹینس چیمپئن شپ انڈر 14 سیمی فائنل سے اس وقت دستبردار ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کریں گے۔

کویتی رکن پارلیمنٹ أسامة الشاهين نے العوضي کو ان کے فیصلے پر مبارک باد دی۔

تحية إكبار وتقدير للبطل الكويتي والخليجي والقارّي #محمد_العوضي ، لرفضه التطبيع الرياضي مع الصهاينة ، في بطولة دبي لمحترفي التنس الأرضي تحت ١٤ سنة في #دبي pic.twitter.com/7DhBVdtGJZ

— أسامة الشاهين (@OALSHAHEEN) January 21, 2022

دبئی ٹینس چیمپئن شپ 17 جنوری کو شروع ہوئی جس میں 50 ممالک کے 300 کھلاڑی چھوٹی عمر کے چھ مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں۔

العوضي کے اس فیصلے کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے فلسطینی کاز کی حمایت سراہا ہے۔

ٹینساسرائیلکویتکھلاڑیمحمد العوضي دبئی ٹینس چیمپئن شپ انڈر 14 سیمی فائنل سے اس وقت دستبردار ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کریں گے۔انڈپینڈنٹ اردوسوموار, جنوری 24, 2022 - 15:30Main image: 

<p class="rteright">دبئی ٹینس چیمپئن شپ 17 جنوری کو شروع ہوئی جس میں 50 ممالک کے 300 کھلاڑی چھوٹی عمر کے چھ مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں (تصویر: &nbsp;أسامة الشاهين ٹوئٹر اکاؤنٹ)</p>

ایشیاtype: newsSEO Title: کویتی انڈر 14 ٹینس کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے کھیلنے پر انکارcopyright: Translator name: حسنین جمال

Most Read

2024-09-22 05:16:53