Breaking News >> News >> Independent Urdu


چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 132 افراد سوار تھے


Link [2022-03-21 17:33:04]



چین میں سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کو ایک مسافر طیارہ گوانگشی خطے کے شہر ووژو کے قریب دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 132 افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن کا بوئنگ 737 طیارہ جس پہاڑی علاقے میں گرا، وہاں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مزید کہا گیا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں ہیں اور فی الوقت مسافروں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

مقامی میڈیا نے ایئرپورٹ سٹاف کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دوپہر ایک بجے کنمنگ شہر سے اڑان بھرنے کے بعد طیارہ گوانگ ژو میں اپنی منزل تک نہیں پہنچا۔

ایوی ایشن امور میں دلچسپی رکھنے والے صحافی طاہر عمران میاں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ جون 2015 میں چائنا ایسٹرن کے بیڑے میں شامل ہوا تھا اور یہ سات سال پرانا ہے۔

UPDATE: The Boeing 737-800 registered B-1791 was invlved in this crash was delivered to China Eastern in June 2015. So it is 7 years old. It is not a MAX. https://t.co/0aICkfoxgM

— Tahir Imran Mian (@TahirImran) March 21, 2022

تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روس-یوکرین تنازعے کی پیش رفت کو مدنظر ہوئے پیر کو امریکی سٹاک انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جب کہ چین میں 737 جیٹ کے حادثے کے بعد بوئنگ کے حصص بھی گر گئے۔ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا مسافر طیارہ جنوبی چین کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہونے کے بعد طیارہ ساز کمپنی کے حصص پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 7.8 فیصد گر گئے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔  

چینطیارہطیارہ حادثہچین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق بوئنگ 737 مسافر طیارہ جنوب مغربی چین میں ووژو شہر کے قریب دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ انڈپینڈنٹ اردوسوموار, مارچ 21, 2022 - 13:15Main image: 

<p>&nbsp;13 مئی 2019 کی اس تصویر میں&nbsp; چینی شہری&nbsp; بیجنگ&nbsp; انٹرنیشنل ایئرپورٹ&nbsp;سے اڑان بھرنےوالے&nbsp;&nbsp;چائنا ایسٹرن&nbsp; کے&nbsp;مسافر طیارے کو دیکھ رہے ہیں۔چائنا ایسٹرن کا ایک طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہوا ہے، جس میں سوار 133 افراد سوار تھے۔ &nbsp;(فائل فوٹو: اے پی/ این جی ہان گوان)</p>

ایشیاjw id: fN9KsuqEtype: videorelated nodes: روسی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، ’کوئی نہ بچ سکا‘ایران میں یوکرینی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد ہلاکSEO Title: چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 132 افراد سوار تھےcopyright: 

Most Read

2024-09-21 08:42:41