Breaking News >> News >> Independent Urdu


بھارت: شادی میں شریک 13 افراد اچانک کنویں میں گر گئے


Link [2022-02-17 22:55:08]



بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے کشی نگر قصبے میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور چھ بچے جن میں ایک سالہ شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت اکھٹے ہوئے اور ایک کنویں کے ڈھکن پر بیٹھے تھے کہ اچانک ڈھکن اجتماعی وزن سے نیچے گر گیا۔

اس حادثے میں دیگر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کشی نگر قصبے کے نیبوا نورنگیا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شادی میں آئے مہمان ایک  ’مایوں مہندی‘ کی تقریب کے لیے جمع تھے، یہ ایک روایت ہے جس میں رشتہ دار شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے چہرے اور جسم پر ہلدی کا پیسٹ لگاتے ہیں۔

رات بھر جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے دوران مشینوں کی مدد سے پانی نکالا گیا اور متاثرین کو کنویں سے باپر نکالنے کے لیے سیڑھیاں نیچے لٹکائی گئیں۔

ضلعی حکام نے ہر متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کشی نگر کے ضلعی مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے بتایا کہ بوجھ کے باعث سلیب گرنے سے متعدد خواتین نیچے گر گئیں اور ملبہ بھی متاثرین کے ساتھ کنویں میں گرگیا۔

ہسپتال کی جانب سے تمام 13 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لواحقین تاحال شادی کا لباس پہن کر مرنے والوں کا سوگ منا رہے ہیں۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Kushinagar, Uttar Pradesh | Visuals from the spot where 13 women lost their lives during a wedding event last night The incident happened during a wedding program wherein some people were sitting on a slab of a well & due to heavy load,the slab broke, police official said pic.twitter.com/LmPDQh3lOo

— ANI (@ANI) February 17, 2022

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ’اتر پردیش کے کشی نگر میں پیش آنے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں گنوائیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’ضلع کشی نگر کے گاؤں نورنگیا سکول تولہ میں ایک واقعے میں دیہاتیوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ مییں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ  تعزیت کرتا ہوں۔ بھگوان شری رام سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔‘

ایشیابھارتحکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت اکھٹے ہوئے اور ایک کنویں کے ڈھکن پر بیٹھے تھے کہ اچانک ڈھکن اجتماعی وزن سے نیچے گر گیا۔شویتا شرماجمعرات, فروری 17, 2022 - 19:15Main image: 

<p>دو جون 2019 کو لی گئی اس تصویر میں بھارت کے&nbsp; ایک گاؤں کی خواتین کنویں سے پانی نکال رہی ہیں (اے ایف پی/ فائل)</p>

ایشیاtype: newsrelated nodes: شادی کی رسومات: ’خلاف ورزی پر امام مسجد جنازہ نہیں پڑھائیں گے‘جلتے شادی ہال میں بھی کھانا کھاتے شخص کی ویڈیو وائرلکسی سری لنکن کے ساتھ شادی سے قبل سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرارSEO Title: بھارت: شادی میں شریک 13 افراد اچانک کنویں میں گر گئےcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/asia/india/women-die-well-wedding-uttar-pradesh-b2017044.htmlTranslator name: العاص

Most Read

2024-09-21 22:42:07