Breaking News >> News >> Independent Urdu


امریکہ میں ایک گھر سے مردہ شخص اور 124 سانپ برآمد


Link [2022-01-24 19:46:21]



امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں پولیس کو ایک گھر سے کم از کم 124 سانپ اور ایک مردہ شخص ملا ہے۔

میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر نے بتایا کہ جب پولیس گذشتہ بدھ کی شام چھ بجے مذکورہ شخص کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ سانپوں کو پنجروں کے اندر رکھا گیا ہے، جن میں سے کچھ زہریلے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک پڑوسی، جنہوں نے 49 سالہ اس شخص کو ایک دن تک نہیں دیکھا تھا، کاؤنٹی کے علاقے پومفریٹ میں رافیل ڈرائیو میں ان کے گھر گئے۔

پڑوسی نے کھڑکی سے دیکھا تو وہ شخص فرش پر بے ہوش پڑے تھے، جس کے بعد انہوں نے مدد کے لیے911 پر کال کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا اور طبی معائنہ کرنے والوں نے ابھی تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے جبکہ ابھی تک کسی غیر قانونی کام کے واضح آثار نہیں ملے۔

شیرف کے دفتر نے بتایا کہ گھر کے اندر شیلف پر رکھے گئے ٹینکوں میں سے مختلف اقسام کے 100 سے زائد زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ملے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام کے مطابق ان سانپوں میں پائتھن، ریٹل سنیک، کوبرا اور بلیک ممبا شامل تھے۔

چارلس کاؤنٹی کی ترجمان جینیفر ہیرس نے بتایا کہ اینیمل کنٹرول کے حکام سانپ کی اتنی بڑی تعداد کا معائنہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف اینیمل کنٹرول آفیسر کو 30 سال سے زیادہ عرصے کے تجربے میں ’اس طرح کی صورت حال‘ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پولیس مذکورہ شخص کی موت کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

این بی سی واشنگٹن نے رپورٹ کیا کہ کاؤنٹی کی ترجمان جینیفر ہیرس نے بتایا کہ چارلس کاؤنٹی اینیمل کنٹرول ان جانوروں کے متعلق امدادی کوششوں میں شمالی کیرولائنا اور ورجینیا کے رینگنے والے جانوروں کے ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانپوں، جنہیں رکھنے پر میری لینڈ میں پابندی ہے، کو ٹھیک طرح سے رکھا گیا تھا۔ 

ہیرس نے کہا: ’انہوں نے گھر کے اندر بہت زیادہ فرنیچر نہیں رکھا تھا، لہذا اگر کوئی سانپ فرار ہو جائے تو کوئی جگہ نہیں تھی، جہاں وہ چھپ سکتا یا کسی کو نقصان پہنچا سکتا۔‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سانپوں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ وہ  فرار ہونے کی کوشش بھی کریں تو سرد موسم سے بچ نہیں سکیں گے۔

امریکہسانپجانورمیری لینڈ پولیس کے مطابق ایک پڑوسی کی رپورٹ پر وہ ایک شہری کے گھر پہنچے تو انہیں مردہ پایا اور گھر میں مختلف اقسام کے سو سے زائد زہریلے اور غیر زہریلے ساپنے ملے۔ارپن رائےسوموار, جنوری 24, 2022 - 10:15Main image: 

<p class="rteright">16 ستمبر 2021 کی تصویر میں&nbsp; ایک&nbsp;&nbsp;پالتو ریٹی کیولیٹڈ پائتھن سانپ&nbsp; کو دیکھا جاسکتا ہے۔ امریکہ میں ایک شہری کے گھر سے سو سے زائد سانپ برآمد ہوئے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

امریکہtype: newsrelated nodes: دنیا کا مہلک ترین سانپ پاکستان سے مانچسٹر کیسے پہنچا؟سانپوں سے محبت: ’میں زندہ فن پارے اکٹھے کرتا ہوں‘بھارت میں ایک شخص کا سانپ سے انوکھا ’بدلہ‘امریکہ میں سانپ بھوکے کیوں مر رہے ہیں؟ SEO Title: امریکہ میں ایک گھر سے مردہ شخص اور 124 سانپ برآمد copyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/news/world/americas/maryland-man-dead-100-snakes-b1997710.htmlTranslator name: علعاس

Most Read

2024-09-22 17:28:37