Breaking News >> News >> Independent Urdu


پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے: قاسم سوری


Link [2022-04-14 19:54:23]



قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی تصدیق کردی، جس پر پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے استعفے دینے والے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

 تاہم اس حوالے سے بھی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بعض پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی سیکریٹریٹ سے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

قاسم سوری نے جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے اور بطور قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا ہے۔

بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/Yt1NASuUwp

— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 14, 2022

 قاسم سوری کا استعفوں سے متعلق جاری آرڈر میں کہنا تھا کہ ’شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایوان میں کیے گئے اعلان کے مطابق انہیں 125 استعفے موصول ہوئے، جن میں رکن قومی اسمبلی پرنس محمد نواز آلائی اور رکن قومی اسمبلی جواد حسین کے علاوہ تمام استعفے اصلی ( genuine)  ہیں، اس لیے میں 123 استعفے منظور کرتا ہوں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتا ہوں۔‘

سابق وزیراعظم عمران خان نے استعفے دینے والے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

Want to appreciate our 123 MNAs as their resignations have been accepted by Speaker Qasim Suri. Their standing firm for a sovereign Pak & against US-initiated regime change bringing to power criminals, convicted & on bail - the ultimate insult to any self respecting indep nation.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022

ان استعفوں کے معاملے پر جب سیکرٹری قومی اسمبلی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ سپیکر کا اختیار ہے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ استعفوں کے معاملے پر وہ مطمئن ہیں تو وہ منظور کر سکتے ہیں لیکن سیکرٹریٹ نے انہیں استعفوں کی تصدیق کرنے کی تجویز دی تھی۔‘

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مستعفی ہونے والے بعض ارکان نے ان سے رابطہ کرکے کہا کہ ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔‘

اسی طرح پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ استعفے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران لیے گئے اور استعفے دینے کا مشورہ فواد چوہدری، شیخ رشید، شیریں مزاری اور فرخ حبیب کا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ’90 فیصد ارکان استعفوں کے حق میں نہیں تھے۔ فخر امام سمیت شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں استعفوں کی بجائے ایوان میں رہ کر مقابلہ کرنا چاہیے لیکن جو فیصلہ آپ کا ہو وہ قبول ہے اور پھر اٹھتے ہوئے خان صاحب نے کہا کہ سب استعفے جمع کروائیں۔‘

واضح رہے کہ نو اپریل کو قومی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اسمبلیوں سے استعفے دینے جارہے ہیں۔

بعدازاں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تھا اور تمام اراکین سمیت ایوان سے باہر چلے گئے تھے۔

تحریک عدم اعتمادقومی اسمبلیاستعفیٰپاکستان تحریک انصافقاسم سوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے اور بطور قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا ہے۔قرۃ العین شیرازیجمعرات, اپریل 14, 2022 - 18:15Main image: 

<p class="rteright">قائم مقام سپیکر قاسم سوری 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ)</p>

پاکستانtype: newsSEO Title: پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے: قاسم سوریcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:36:47