Breaking News >> News >> Independent Urdu


میرا کیا جرم تھا کہ رات 12 بجے عدالت لگائی: عمران خان


Link [2022-04-14 09:19:58]



سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو اپنے عہدے سے برطرفی کے بارے میں کہا کہ ان کا کیا جرم تھا کہ رات کو 12 بجے عدالت لگائی گئی۔

وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق حکمران جماعت کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا، ’میں ملک بھر کی عوام کو کال دے رہا ہوں ہفتے کو ملک بھر میں نکلنا ہے۔‘

عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدہ چھوڑنے پر انہوں نے کہا کہ اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امریکہ کی امپورٹڈ حکومت ان کو نامنظور ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو ہٹایا گیا مگر لوگوں نے ان کو عزت دی، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ دوسرے کسی وزیر اعظم کو نکالنے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں ’مگر مجھے ہٹانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔‘

سابق وزیر اعظم نے کہا، ’شہباز شریف تم بھکاری ہو مگر پاکستانی قوم بھکاری نہیں ہیں۔‘

عمران خان نے نئی حکومت کے بارے میں کہا کہ وہ ’امریکی غلام ہیں‘ اور امریکہ کی مسلط کی گئی حکومت عوام کو منظور نہیں ہوگی۔ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے تب تک اس حکومت کے خلاف نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ لوگ جوہری پروگرام کی حفاظت کر سکتے ہیں جن کے خود کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ نواز شریف کا بیٹا مفرور ہے اور بیٹی ضمانت پر باہر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے اور سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور انہوں نے کبھی قوم کو اداروں کے خلاف نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کی عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو غلامی چاہیے یا آزادی۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی مراسلے میں لکھا تھا کہ اگر عمران خان کو ہٹایا جائے گا تو پاکستان کی غلطیاں معاف کر دی جائیں گی۔ ’تم کون ہو ہمیں معاف کرنے والے۔‘

عوام کی تعداد میں اضافے کے بعد اس خاردار تار کو پار کرتے ہوئے کئی لوگ زخمی اور ایک بچے کا سر پھٹ گیا، جن کو ایمبولینس میں بنیادی طبی امداد فراہم کر دی گئی (تصویر: انیلا خالد)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں گے اور ہر شہر میں جائیں گے اور جلد الیکشن چاہتے ہیں اور ان کی پارٹی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

’نوجوانوں تیار ہوجاؤ، میں آپ کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔‘

عمران خان نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، وہ اور ان کی جماعت کے لوگ ان کے منتظر ہیں۔ اور یہ 1970 کا پاکستان نہیں ہے اور امریکا نے سازش کرکے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی لگوائی۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تقریر کے بعد کہا کہ ’ریجیکٹڈ، سلیکٹڈ عدالتوں اور دوسروں پر حملے کر رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور عمران خان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Rejected selected attacking courts & others. Courts shown immense restraint. Dep speaker, PM & President violated article 6 when they attempted to subvert no confidence. IK tried to exploit NSC for political gains. Institutions now neutral, Imran will not find anywhere to hide.

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 13, 2022

اس سے قبل، جلسے میں لوگوں کی تعداد کی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں طنز بھی کیا۔  

او ہو بے چارہ https://t.co/CVzSKhtUiq

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 13, 2022

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا۔

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا۔۔۔ آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #پشاور_جلسہ_عام

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2022

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نو اپریل کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 11 اپریل کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس دوران پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفے دینے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل جمعے کو عمران خان نے عوام کو ملک میں پرامن احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی۔

عمران خان اور ان کی جماعت، پاکستان تحریک انصاف، الزام عائد کرتی ہے کہ ان کی برطرفی امریکہ اور اپوزیشن کےدرمیان ملی بھگت کا نتیجہ تھی، جس سے ان کے حامیوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا آغاز ہوا۔

اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے ان کی اس کال کا جواب تھے، جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پارٹی پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔

تاہم دوسری جانب شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عوام کو ریلیف دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور رمضان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی جیسے اعلانات بھی کر دیے۔

ا

عمران خانپشاورتحریک انصافسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا، ’میں ملک بھر کی عوام کو کال دے رہا ہوں ہفتے کو ملک بھر میں نکلنا ہے۔‘انڈپینڈنٹ اردوبدھ, اپریل 13, 2022 - 23:15Main image: 

<p>عمران خان نے اپنے عوامی رابطے کا آغاز بدھ 13 اپریل کی رات پشاور سے کیا (اے ایف پی)</p>

پاکستانjw id: 7rkxMMbAtype: videoSEO Title: میرا کیا جرم تھا کہ رات 12 بجے عدالت لگائی: عمران خانcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:27:24