Breaking News >> News >> Independent Urdu


وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کرسکیں گے: سعودی عرب


Link [2022-04-09 06:14:22]



سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 10 لاکھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے دوران گذشتہ دو سالوں میں اس سالانہ مذہبی فریضے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہیے اور ان کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ کووڈ ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ہونا چاہیے۔

Labbaik Allahumma Labbaik We’re honored to welcome one million pilgrims in Hajj 2022 pic.twitter.com/YblHozXar2

— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) April 9, 2022

اس کے علاوہ تمام عازمین کو مملکت روانگی کے 72 گھنٹوں قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت نے کہا ہے کہ وبا کے دوران مملکت کی طرف سے جاری کردہ صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حجاج کی تعداد میں یہ اضافہ صحت کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال محض 58 ہزار 745 عازمین نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا۔

وبائی مرض سے پہلے اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔

سعودی عربحج سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہیے اور ان کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ کووڈ ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ہونا چاہیے۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, اپریل 9, 2022 - 07:15Main image: 

<p class="rteright">22 جولائی 2021 کی اس تصویر میں&nbsp;حج کے اختتام کے موقع پر حجاج کرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

دنیاjw id: kCQEKCmQtype: videorelated nodes: حجاج کرام کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ کا افتتاحپرانے زمانے میں حج کیسے ہوتا تھا؟SEO Title: وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کرسکیں گے: سعودی عربcopyright: Translator name: عبدالقیوم شاہد

Most Read

2024-09-20 18:25:13