Breaking News >> News >> Independent Urdu


’اب جنت کو آپ کی دھن مل گئی‘: بھارتی گلوکار کے کے چل بسے


Link [2022-06-01 09:23:54]



بھارت میں فلمی موسیقی کی صنعت کو لاتعداد یادگار گانے دینے والے گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے بعد 53 سال کی عمر میں منگل کو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیج نیم ’کے کے‘ سے مشہور کرشنا کمار کنتھ کی طبیعت کلکتہ کے نظر المنچا آڈیٹوریم میں لائیو پرفارمنس کے دوران ناساز ہوئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پرفارمنس کے بعد انہیں کلکتہ میڈیکل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے کہا کہ رات 10 بجے ہسپتال لائے جانے سے پہلے وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔

ان کے بقول: ’ہسپتال پہنچے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ہم ان کا علاج نہ کر سکے۔‘

اخبار کے مطابق کنسرٹ کے بعد ہوٹل واپس پہنچنے پر وہ بھاری پن محسوس کر رہے تھے اور جلد ہی گر گئے۔ انہوں نے پرفارمنس کے دوران بھی طبیعت ناساز ہونے کی شکایت کی اور تیز روشنی سے پریشانی کا اظہار کیا۔ کنسرٹ سے واپسی پر انہوں نے گاڑی میں اے سی سے سردی لگنے کی شکایت بھی کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کے کے کا پوسٹ مارٹم بدھ کو کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے، تاہم ڈاکٹروں کو شک ہے انہیں دل کا دورہ پڑا۔

موت سے کچھ گھنٹے قبل ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کنسرٹ کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by KK (@kk_live_now)

کے کے کی موت کی خبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بالی وڈ سمیت دنیا بھر سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’ان کے گانے تمام عمر کے لوگوں کو بھائے۔ انہیں ان کے گانوں سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

Saddened by the untimely demise of noted singer Krishnakumar Kunnath popularly known as KK. His songs reflected a wide range of emotions as struck a chord with people of all age groups. We will always remember him through his songs. Condolences to his family and fans. Om Shanti.

— Narendra Modi (@narendramodi) May 31, 2022

بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے بھی کے کے کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Krishnakumar Kunnath, fondly known as KK, was one of the most versatile singers of the Indian music industry. His soulful voice gave us many memorable songs. Saddened by the news of his untimely demise last night. My heartfelt condolences to his family & fans across the world. pic.twitter.com/7Es5qklcHc

— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 1, 2022

 

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ کے کے کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

Extremely sad and shocked to know of the sad demise of KK. What a loss! Om Shanti

— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 31, 2022

گلوکارہ شریا گھوشال نے کہا کہ کے کے سب سے نرم دل اور عاجز مزاج شخص تھے۔ 

One of the most humble, gentle, pure human being I have met in my life. God’s dear child was sent to spread love in the lives of millions of fans, friends and colleagues. Now God needed him back? So soon?! Cruel!! Cant imagine what his family is going through. pic.twitter.com/AwDqAGnT3E

— Shreya Ghoshal (@shreyaghoshal) May 31, 2022

عدنان سمیع نے کہا کہ ’انہیں اس کا یقین ہی نہیں آ رہا ہے۔‘

I can’t process this… Utter Shock & Disbelief… My Heart Is Crying…#RIPKK pic.twitter.com/RbXjZNo2hu

— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) May 31, 2022

 

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ انہیں کے کے کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔

Disheartened by the death of a very talented and versatile singer KK. May god bless his soul.#RIPKK

— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) May 31, 2022

اداکار ویوک اوبرائے، جن کی فلم ’ساتھیا‘ کے گانے کے کے کی آواز میں ریکارڈ ہوئے تھے، نے کہا کہ ’یہ سب کے لیے اداس دن ہے اور ہم بس ان کی یادوں کے ساتھ رہ گئے ہیں۔ ’جنت کو آپ کی دھن مل گئی ہے۔‘

#RIPKK Can't believe KK is gone. It's a sad day for all. Always loved his voice & cherished his songs. Thanks for giving me O Humdum Suniyo, everytime I hear it,I will think of you brother. Today we are left with only your voice & memories & heaven has got your melody Om Shanti! pic.twitter.com/tLn0ZgF4Yj

— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) May 31, 2022

اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ ’وہ ہیرے جیسے انسان تھے۔‘

It’s so so heartbreaking!! A talent with grace & dignity! Pure gem of a person ! Known him for many years!! Will take a lot of time to come to terms with this loss!! Condolences to his family & friends!! #RIPKK SPEECHLESS!! ॐ शान्ति

— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) May 31, 2022

گلوکار اور میوسیقار انو ملک نے کہا کہ ’وہ بہت جلدی چلے گئے۔‘

Shattered beyond words! Gone too soon brother! There never was anyone like you and there never will be! #RIPKK #KK pic.twitter.com/L0Dl0Wd1XF

— Anu Malik (@The_AnuMalik) May 31, 2022

اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ ’وہ کے کے کی موت کی خبر پر شاک میں ہیں۔  ‘

So Shocked to hear of KK’s passing What an amazing talent he was. Thank you KK for all those iconic songs. You will live in our hearts forever Life is so fragile & cruel. My sincere & heartfelt condolences to his family, friends & well wishers. #Gonetoosoon #shocked #RIPKK pic.twitter.com/6hJHs1lUrp

— Preity G Zinta (@realpreityzinta) May 31, 2022

پاکستان میں بھی ان کی موت پر مداح غم زدہ ہیں اور ٹوئٹر پر ’ریسٹ اِن پیس کے کے‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پاکستانی اداکار رابعہ بٹ نے انسٹاگرام سٹوری میں اس خبر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے سدھو موسے والا اور اب کے کے۔‘

WhatsApp Image 2022-06-01 at 8.37.08 AM.jpeg

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی انسٹاگرام سٹوری میں سدھو موسے والا کے بعد کے کے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

WhatsApp Image 2022-06-01 at 8.50.53 AM.jpeg

گلوکار فرحان سعید نے ان کے گانے ’پیار کے پل‘ کے بول لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی۔ 

WhatsApp Image 2022-06-01 at 8.51.27 AM.jpeg

رومانس اور اداسی سے بھرے گانے

کے کے کا ڈیبیو البم ’پل‘ 1999 میں ریلز ہوا جس کے مشہور گانے ’پیار کے پل‘ اور ’یاروں‘ تھے۔

’پیار کے پل‘ کے بول ’چل سوچے کیا، چھوٹی سی ہے زندگی، کل مل جائے تو ہوگی خوش نصیبی‘ انسانی زندگی کی عارضی نوعیت کو اجاگر کرتی ہے۔  ’پیار کے پل‘ کے یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد ویوز ہیں اور دوستی کی اہمیت کو مناتے گانے ’یاروں‘ کے 1.1 کروڑ سے زائد ویوز ہیں۔

ان کے مدھم سُروں اور میٹھی آواز نے جلد ہی مداحوں کے دل جیت لیے اور یوں وہ بالی وڈ کی پلے بیک دنیا میں بھی مشہور نام بن گئے۔

بالی وڈ کے لیے ان کا پہلا گانا 1999 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی سپر ہٹ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے لیے تھا۔

ان کی آواز میں ’تڑپ تڑپ کے اس دل سے‘ فلم کے سپر ہٹ گانوں میں سے ایک ثابت ہوا۔

اس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا اور بالی وڈ اور ساؤتھ انڈین سینیما کے لیے رومانس اور اداسی سے بھرے لاتعداد گانے گائے، جن میں سے ’اوم شانتی اوم‘ کا ’آنکھوں میں تیری‘ اور ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ کا ’سچ کہہ رہا ہے دیوانہ‘  اور دیگر کئی ہٹ گانے شامل ہیں۔

نیوز 18 کے مطابق کے کے اگست 1968 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور دہلی یونیورسٹی کے کروری مل کالج سے گریجویشن کے بعد اشتہاروں کے میوزک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

ان کے سوگواروں میں اہلیہ جیوتی کرشنا اور دو بچے ہیں۔

بھارتموسیقیگلوکاربالی وڈکرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی طبیعت منگل کو کلکتہ کے نظر المنچا آڈیٹوریم میں لائیو پرفارمنس کے دوران ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔انڈپینڈنٹ اردوبدھ, جون 1, 2022 - 07:30Main image: 

<p class="rteright">’کے کے‘ سے مشہور کرشنا کمار کنتھ کی طبیعت کلکتہ کے نظر المنچا آڈیٹوریم میں لائیو پرفارمنس کے دوران ناساز ہوئی۔&nbsp;(فوٹو: کے کے انسٹاگرام)</p>

موسیقیtype: newsSEO Title: ’اب جنت کو آپ کی دھن مل گئی‘: بھارتی گلوکار کے کے چل بسےcopyright: 

Most Read

2024-09-19 00:28:25