Breaking News >> News >> Independent Urdu


پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتان منتقل


Link [2022-05-31 11:39:47]



پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔

لاہور سے جاری پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان میں اس فیصلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ ملتان دنیا کا ساتواں گرم ترین شہر مانا جاتا ہے جہاں درجہ حرات جون میں 40 ڈگری سیلسیئس سے زائد ہی رہتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے خیال میں اس فیصلے کی وجہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی بھی ہوسکتی ہے جہاں تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر مارچ کی دھمکی دے رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف شعیب جہانگیر نے بھی اپنی موسمیاتی تشویش کا اظہار اس تصویر کو شیئر کر کے کیا۔

Meanwhile players #PakvWI pic.twitter.com/KPxlFwkF0W

— Shoaib Jahangir (@Shoaib_J_Hanjra) May 30, 2022

ابتدا میں یہ میچ راولپنڈی میں منعقد ہونا تھے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے اس شہر کے ساتھ ناانصافی قرار دیا اور پنڈی والوں کے لیے مفت ٹکٹ کا مطالبہ کیا۔ 

Atleast free tickets should be given to Rawalpindi Fans .... We deserve it.... Rest Transport and hotel we will do ourselves

— Waqas Talib (@waqastalib88) May 30, 2022

سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔ قومی سکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔

مہمان سکواڈ چھ جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔

میچ آفیشلز

8 جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)

10 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

12 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم۔علیم ڈار اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)

قومی ٹیم

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر) محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود۔

سپورٹ سٹاف

منصور رانا (ٹیم منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، ڈرکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)، کرنل ریٹائرڈ عمران (سیکورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، محمد عمران (مساجر)، عمار احسن (ڈیجٹل کنٹنٹ پروڈیوسر) اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو (ڈاکٹر)۔

ملتانویسٹ انڈیزون ڈے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان میں اس فیصلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے، تاہم شائقین نے اتنی گرمی میں کھیل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, مئی 31, 2022 - 09:30Main image: 

<p>پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، شان مسعود نظر اندازویسٹ انڈیز کا دورہ: ’امید ہے این سی او سی بھرپور تعاون کرے گی‘ٹی 20 سیریز: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپبابر نے بنائی 16ویں سنچری، سیریز پاکستان کے نامSEO Title: پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتان منتقلcopyright: 

Most Read

2024-09-19 19:38:06