Breaking News >> News >> Independent Urdu


’ایک ماں نے بیٹا اور پنجاب نے سپر سٹار کھو دیا‘


Link [2022-05-29 23:17:44]



بھارت کے پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر شبدیپ سنگھ سدھو موسے والا کو اتوار کو مانسا کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

دا انڈین ایکسپریس کے مطابق 27 سالہ گلوکار کو مبینہ طور پر گاؤں جھواہر کے میں ایک مندر کے قریب کم از کم 10 گولیاں ماری گئیں اور انہیں مانسا ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ موسے والا کی سکیورٹی کم کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ وہ پنجاب کے ان سیاست دانوں میں شامل تھے جنہوں نے بھگونت مان حکومت کی وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کی مشق کے دوران اپنے حفاظتی انتظامات کو مسترد کر دیا تھا۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

معرووف کامیڈیان کپل شرما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’سدھو ایک عظیم فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار انسان بھی تھے‘

Satnam shri waheguru  very shocking n very sad, a great artist n a wonderful human being, may god give the strengths to his family #sidhumoosewala pic.twitter.com/hfMDxxxBRt

— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) May 29, 2022

پاکستانی صحافی احتشام الحق اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں ’ بھارت میں پنجابی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے‘

Punjabi singer and politician Sidhu Moose Wala @iSidhuMooseWala has been shot dead in India #Breaking #SidhuMooseWala pic.twitter.com/Gd3tTW7NG5

— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) May 29, 2022

بھارتی بلے باز شکھر دھون نے اپنی ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت مایوسی اور صدمے کی بات ہے یہ‘

Shocked, devastated, at a loss for words… RIP #SidhuMoosewala pic.twitter.com/r7yuHQPkur

— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) May 29, 2022

بھارتی پنجاب کے ٹوئٹر صارف گرنور بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ دن بہ دن عجیب ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو کسی سے اتفاق نہیں تو وہ آپ کو گولی مار دے گا۔ ایک ماں نے بیٹا اور پنجاب نے سوپر سٹار کھو دیا۔

This is getting scary with every passing day. You don’t agree with someone, their opinion, their beliefs, get them killed. In the process, mother lost a son, Punjab lost its biggest superstar! Unbelievable! Shocking! Sad! Rest in peace brother. #sidhumoosewala #RIPSidhuMoosewala pic.twitter.com/mvQi777Vo4

— Gurnoor Batth (@gurnoor_batth_) May 29, 2022

 

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں دومزید افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مانسا ہی کے ایک سرکاری ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سدھو موسے والے اپنی گلوکاری کی وجہ سے ناصرف بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں مشہور تھے بلکہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بڑی تعداد میں ان کے مداح تھے۔

بھارتگلوکارقتلپنجابسوشل میڈیاپنجابیقتل کا یہ واقعہ سدھو موسے والا کی سکیورٹی کم کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ وہ پنجاب کے ان سیاست دانوں میں شامل تھے جنہوں نے بھگونت مان حکومت کی وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کی مشق کے دوران اپنے حفاظتی انتظامات کو مسترد کر دیا تھا۔سوشل میڈیا ڈیسکاتوار, مئی 29, 2022 - 21:30Main image: 

<p class="rteright">ٹوئٹر صارف گرنور بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ دن بہ دن عجیب ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو کسی سے اتفاق نہیں تو وہ آپ کو گولی مار دے گا (تصویر: ٹوئٹر، گرنور بھٹ)</p>

ٹرینڈنگtype: newsSEO Title: ’ایک ماں نے بیٹا اور پنجاب نے سپر سٹار کھو دیا‘copyright: 

Most Read

2024-09-20 01:14:35