Breaking News >> News >> Independent Urdu


یٰسین ملک کی عمر قید پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش


Link [2022-05-27 23:18:04]



اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیر کے حریت پسند رہنما یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا  سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا: ’جنرل سیکرٹریٹ کئی دہائیوں سے آزادی کی پرامن جدوجہد کی قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔‘

The General Secretariat of the Organization of Islamic Cooperation (#OIC) expresses it deep concern over the pronouncement of life sentence for one of the most prominent #Kashmiri leaders, Mr. #YasinMalik, who has been leading a peaceful freedom struggle for many decades. pic.twitter.com/3cn9IcEqub

— OIC (@OIC_OCI) May 27, 2022

بیان میں مزید کہا گیا: ’جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے جنرل سیکرٹریٹ عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیریوں کی اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ نہ ملایا جائے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل سیکرٹریٹ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر منصفانہ طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے بہیمانہ اور منظم ظلم و ستم کو فوری طور پر روکے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرنے اجازت دے۔‘

جموں و کشمیرجموں و کشمیر لبریشن فرنٹبھارت کے زیر انتظام کشمیراو آئی سیتنظیم کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا: ’جنرل سیکرٹریٹ کئی دہائیوں سے آزادی کی پرامن جدوجہد کی قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔‘انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, مئی 27, 2022 - 21:45Main image: 

<p>25 مئی 2022 کی اس تصویر میں کشمیری رہنما یاسین ملک نئی دہلی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر(اے ایف پی)</p>

ایشیاtype: newsrelated nodes: تہاڑ جیل میں قید حریت پسند کشمیری رہنما یٰسین ملک کون ہیں؟SEO Title: یٰسین ملک کی عمر قید پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویشcopyright: 

Most Read

2024-09-19 20:56:49