Breaking News >> News >> Independent Urdu


گیتانجلی شری بین الاقوامی بکر پرائز کی پہلی بھارتی فاتح


Link [2022-05-27 16:14:09]



گیتانجلی شری اپنے ہندی زبان میں لکھے گئے ناول ’ریت سمادھی‘، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’ٹومب آف سینڈ‘ کے نام سے کیا گیا، کے لیے بین الاقوامی بکر پرائز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شہری بن گئی ہیں۔

یہ کتاب ایک 80 سالہ خاتون کی اپنے شوہر کی موت کے بعد 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران کہانی پر مبنی ہے۔

یہ ہندی زبان کی پہلی کتاب تھی جسے 50,000 پاؤنڈز کے انعام کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس کا انگریزی میں ترجمہ امریکی مترجم ڈیزی راک ویل نے کیا تھا۔

We are delighted to announce that the winner of the #2022InternationalBooker Prize is ‘Tomb of Sand’ by Geetanjali Shree, translated from Hindi to English by @shreedaisy and published by @tiltedaxispress@Terribleman @JeremyTiang @mervatim @VascoDaGappah @VivGroskop pic.twitter.com/TqUTew0Aem

— The Booker Prizes (@TheBookerPrizes) May 26, 2022

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق گیتانجلی نے انعام وصول کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا: ’میں نے کبھی بُکر کا خواب نہیں دیکھا، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کر سکتی ہوں۔ یہ کتنی بڑی پہچان ہے۔ میں حیران، خوش، اور عاجز ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میرے اور اس کتاب کے پیچھے ہندی اور دیگر جنوبی ایشیائی زبانوں میں ایک بھرپور اور پھلتی پھولتی ادبی روایت ہے۔ عالمی ادب ان زبانوں کے چند بہترین ادیبوں کو جاننے کے بعد زیادہ مستفید ہوگا۔‘

مزید پڑھیے:  ’بکر پرائز‘ 2019: خواتین نے میدان مار لیا

ججوں کے پینل کے سربراہ فرینک وائن نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے ’ٹومب آف سینڈ‘ جیسا کچھ نہیں پڑھا تھا۔

انہوں نے کہا: ’اس میں ایک جوش و خروش، ایک زندگی، ایک طاقت اور ایک جذبہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: عمان کی مصنفہ نے مین بُکر پرائز جیت لیا

آن لائن خبر کا اعلان کرتے ہوئے بُکر تنظیم نے کہا: ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بکر انٹرنیشنل پرائز برائے 2022 کا فاتح گیتانجلی شری کا ناول ’ٹومب آف سینڈ‘ ہے۔‘

گیتانجلی شری نے پانچ دیگر فائنلسٹ کو شکست دی جن میں پولینڈ کی نوبیل انعام یافتہ اولگا ٹوکارچوک، ارجنٹائن کی کلاڈیا پینیرو اور جنوبی کوریا کی مصنف بورا چنگ کو جمعرات کو لندن میں ایک تقریب میں انعام سے نوازا گیا۔

بکر پرائزبھارتمصنفناول نگارہندیبھارتی مصنفہ کا ہندی میں لکھا گیا ناول ’ریت سمادھی‘، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’ٹومب آف سینڈ‘ کے نام سے کیا گیا، ایک 80 سالہ خاتون کی شوہر کی موت کے بعد کی کہانی پر مبنی ہے۔مائیک بیڈیگنجمعہ, مئی 27, 2022 - 12:00Main image: 

<p class="rteright">مصنفہ گیتانجلی شری&nbsp;لندن میں اپنے ناول 'ٹومب آف سینڈ' کے لیے 2022 کے بین الاقوامی بکر انعام کا ایوارڈ لینے کے بعد پوز کر رہی ہیں (فوٹو: اے پی/ ڈیوڈ کلف)</p>

ادبtype: newsrelated nodes: ’بکر پرائز‘ 2019: خواتین نے میدان مار لیامحبت بھرا کتب خانہ اور چوری شدہ پتنگیںناول نگار پاؤلو کوہلو کی پشتو میں ٹویٹ: ’راز حیات کا خلاصہ‘ایک لرزہ خیز ناول جو 2020 کی دنیا کا عکاس ہےSEO Title: گیتانجلی شری بین الاقوامی بکر پرائز کی پہلی بھارتی فاتحcopyright: 

Most Read

2024-09-19 19:24:15