Breaking News >> News >> Independent Urdu


پیٹرول کی قیمتیں: ’بائیک کی چابی مانگنے والوں سےمعذرت‘


Link [2022-05-27 16:14:09]



وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں اس فیصلے پر تنقید ہوئی، وہیں دلچسپ تبصرے اور میمز بھی شیئر کی جانے لگیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کی رات ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86 روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جب کہ مٹی کا تیل 155.56 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد سے #PetrolDieselPrice اور Rs 30 سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا اور عوام اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اس اضافے پر اپنا ردعمل شیئر کرنے لگے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف عبدالرؤف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’ہوتی نہیں جو قوم 150 پر یکجا، 180 کا لیٹر ہی فقط اس کی سزا ہے۔‘

ہوتی نہیں جو قوم 150 پر یکجا 180 کا لیٹر ہی فقط اس کی سزا ہے دوبارہ سناؤں۰۰؟#PetrolDieselPrice

— Abdul Rauf (@AbdulRauf9977) May 27, 2022

تیمور فرید خان نامی سوشل میڈیا صارف نے تحریر کیا کہ ’اس مہینے کی 31 تاریخ کو پیٹرول اور ڈیزل میں ایک بار پھر اضافہ ہونے والا ہے۔ خود کو تیار کر لیں۔‘

Another petrol and diesel hike coming up on the 31rst of this month. Fasten your seatbelts. #PetrolDieselPrice

— Taimoor Farid Khan (@taimoorkhan99) May 27, 2022

اسی طرح رافع روحیل نے لکھا: ’ایک منٹ بائیک کی چابی مانگنے والوں سے معذرت۔‘

Ajj se " 1 Minute Bike ki chabi Mangne walo Se mazrat"#PetrolDieselPrice

— Rafay Rohail (@rohail_rafay102) May 27, 2022

صادق انور میاں نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا: ’جو بھی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو کہتی ہے کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ پچھلی حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ یہ سخت فیصلے صرف عوام کے لیے کیوں ہوتے ہیں؟ کسی وزیر مشیر کے لیے کیوں نہیں؟‘

جو بھی پارٹی اقتدار میں اتی ہے۔تو کہتے ہیں کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے گے۔پچھلے حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔لیکن میرے سمجھ میں یہ بات نہیں ائی کہ یہ سخت فیصلے صرف عوام کیلئے کیوں ہوتے ہیں؟کسی وزیر مشیر کیلئے کیوں نہیں؟@RehamKhan1#PetrolDieselPrice

— Sadiqanwar mian (@sadiqanwar469) May 27, 2022

واصف زاہد راجا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’وزیراعظم شہباز شریف سے گزارش ہے کہ تمام وزرا، ارکان اسمبلی اور ججز کو مفت پیٹرول کی فراہمی فوری بند کردیں۔ باقی بھی جو جو مراعات لے رہے ہیں ان سے فی الفور مراعات واپس لی جائیں۔‘

وزیراعظم شہباز شریف سے گزارش ہے تمام وزراء،ارکان اسمبلی اور ججز کو مفت پیٹرول کی فراہمی فوری بند کردیں۔ باقی بھی جو جو مراعات لے رہے ان سے فلفور مراعات واپس لی جائیں۔۔#PetrolDieselPriceHike #PetrolDieselPrice RETWEET more nd more ...so that We convey our message

— Wasif_Zahid_Raja (@wasifzahidraja) May 27, 2022

اسلام آبادین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے تحریر کیا: ’اسلام آباد انتظامیہ! مہربانی فرما کر اسلام آباد میں تانگے اور رکشہ سروس کی اجازت دی جائے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگا پیٹرول نہیں خرید سکتے۔‘

Dear Islamabad Administration! Please allow Horse Cart and Rikshaw service in #Islamabad, due to No Public Transport in the city people can't afford high price Petrol. Thank You. #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/c1Nh2xPZVb

— Islamabadian (@Islaamabad) May 26, 2022

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھارتی اداکار نواز الدین کی تصویر لگائی جس میں وہ ڈائیلاگ بول رہے ہیں ’چاند پہ ہے اپن۔‘

#PetrolDieselPrice Rs 30 per liter increased.. "Petrol Prices Right Now" #امپوڑٹڈ_حکومت_نامنظور#قائد_انقلاب_عمران_خان pic.twitter.com/zSvlyXxrBP

— Aayiz Sheikh.. (@Aayiz8) May 26, 2022

اس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت ’چاند پہ ہے اپن۔‘

پیٹرولیم مصنوعاتسوشل میڈیاحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی لوگ دلچسپ میمز تو شیئر کر ہی رہے ہیں، ساتھ میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ ’یہ سخت فیصلے صرف عوام کے لیے کیوں ہوتے ہیں؟‘سوشل میڈیا ڈیسکجمعہ, مئی 27, 2022 - 11:45Main image: 

<p class="rteright">29 ستمبر 2016 کی اس تصویر میں اسلام آباد کے ایک پیٹرول پمپ پر ایک شہری بائیک میں پیٹرول ڈلوا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

ٹرینڈنگtype: newsSEO Title: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ:’بائیک کی چابی مانگنے والوں سےمعذرت‘copyright: 

Most Read

2024-09-19 20:58:17