Breaking News >> News >> Independent Urdu


دنیا کے پست قامت ترین نوجوان کا قد کتنا ہے؟


Link [2022-05-27 00:15:50]



نیپال وہ ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہاں دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ واقع ہے لیکن اب دنیا کے پست قامت ترین شخص کا اعزاز بھی نیپال کے شہری کے حصے میں آیا ہے۔

ڈور بہادر کھاپنگی کو دنیا کا سب سے پست قامت نوجوان قرار دیا گیا ہے۔

انہیں منگل (24 مئی) کو کھٹمنڈو میں نیپال ٹورازم بورڈ کے سربراہ دھننجے رگمی نے ایک سادہ تقریب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا سرٹیفکیٹ دیا۔

14 نومبر 2004 کو پیدا ہونے والے کھپانگی کا قد اس سال مارچ میں 73.43 سینٹی میٹر (دو فٹ 9.4 انچ) تھا۔ وہ اپنے گاؤں میں ہی پہلی جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

2022-05-24T114049Z_1_LOV022024052022RP1_RTRMADV_STREAM-8256-16X9-MP4_NEPAL-ODDLY.00_00_45_29.Still001.jpg

ان کے بڑے بھائی نارا بہادر کھپانگی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ’مجھے اپنے بھائی کے لیے افسوس ہوتا ہے کیوں کہ اس کا قد ٹھیک طرح سے نہیں بڑھا لیکن اس کے ساتھ ہی مجھے خوشی ہے کہ اس نے عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔‘

2010 میں نیپال کے ہی کھاگیندر تھاپا ماگر کو پست قامت ترین نوجوان قرار دیا گیا تھا جن کا قد 67.08 سینٹی میٹر (26.4 انچ) تھا۔

ٹورازم بورڈ کے سربراہ دھننجے رگمی نے بتایا کہ دو سال قبل ماگر چل بسے تھے۔

نیپالگنیز بک آف ورلڈ رکارڈنیپال کے رہائشی ڈور بہادر کھاپنگی کا قد اس سال مارچ میں 73.43 سینٹی میٹر (دو فٹ 9 انچ) تھا۔ انہیں اسی ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, مئی 26, 2022 - 20:30Main image: 

<p class="rteright">ڈور بہادر کھاپنگی کو دنیا کا پست قامت ترین نوجوان قرار دیا گیا ہے(تصویر: روئٹرز)</p>

ملٹی میڈیاjw id: fKMACzZYtype: videoSEO Title: دنیا کے پست قامت ترین نوجوان کا قد کتنا ہے؟copyright: Translator name: جویریہ حنا

Most Read

2024-09-19 20:55:20