Breaking News >> News >> Independent Urdu


عمران خان اقتدار کی جمہوری منتقلی کمزور کر رہے ہیں: بلاول


Link [2022-05-26 15:10:00]



وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار سے نکالنا جمہوری عمل تھا لیکن اب وہ شدت پسند سیاست سے جمہوری انتقال اقتدار کو کمزور کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا الزام مسترد کر دیا کہ اقتدار سے ان کی بے دخلی امریکی سازش تھی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’جس طریقے سے خان صاحب کو نکالا گیا وہ دراصل پاکستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ پارلیمان کے لیے بھی اور آئین کی پاسداری کے لیے بھی۔‘

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم عمران خان کو ’سلیکٹڈ‘ کہتے رہے ہیں۔ یہ دراصل 2018 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بلاول بھٹو کا عدم اعتماد تھا۔ ان انتخابات کے بعد عمران خان کو قومی اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلاول بھٹو نے روئٹرز کے انٹریو میں اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح خان صاحب کا انتخاب ہوا اور جس طرح انہوں نے تین سال حکومت کی وہ پاکستان کی جمہوری ترقی میں تنزلی تھی۔‘

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کئی جمہوری ترقیات حاصل کی جا چکی تھیں جیسا کہ ’میڈیا کی آزادی، عدلیہ کی آزادی، انسانی حقوق اور پر امن جمہوری انتقال اقتدار۔‘

بلاول بھٹو نے تسلیم کیا کہا ’پاکستان کی تاریخ ہے جس میں وزرائے اعظم غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقوں سے ہٹائے گئے ہیں۔ ہمارے ایک وزیر اعظم کو ہٹایا گیا اور پھانسی دی گئی۔‘

بلاول بھٹو نے اپنی طرز سیاست پر کہا کہ ’جب ہم خان صاحب کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی رہنمائی کر رہے تھے تو ہم نے کبھی شدت پسند سیاست پر یقین نہیں رکھا۔‘

DAVOS BILAWAL MENDS WEST TIES REJECT IMRAN KHAN.00_03_43_19.Still003.jpg

بلاوٹ بھٹو نے عمران خان کی طرز سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب سیاست کا مستقبل ایک آمرانہ اور غیر جمہوری پاکستان میں دیکھتے ہیں اور ان سے جو ہو سکتا ہے کر رہے ہیں تاکہ شدت پسندانہ پوزیشن لے سکیں۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’وہ امریکہ مخالف جذبات ابھار رہے ہیں اور موازنہ افغانستان میں طالبان کی جدوجہد سے کر رہے ہیں تاکہ جمہوری انتقال اقتدار کو کمزور کیا جائے۔‘

وزیر اعظم عمران خانبلاول بھٹو زرداریآزادی مارچاسلام آباد دھرناپاکستانی وزیر خارجہپاکستان پیپلز پارٹیپاکستانی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی شدت پسند سیاست سے ملک میں جمہوری انتقال اقتدار کو کمزور کر رہے ہیں۔روئٹرزجمعرات, مئی 26, 2022 - 08:30Main image: 

<p>بلاول بھٹو نے&nbsp;سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیا (روئٹرز)</p>

پاکستانtype: videorelated nodes: سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کروں گا: بلاول بھٹودورہ امریکہ: کیا بلاول تعلقات پر پڑی برف پگھلا سکیں گے؟بلاول وزیرِ خارجہ بن کر نانا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں؟SEO Title: عمران خان اقتدار کی جمہوری منتقلی کمزور کر رہے ہیں: بلاولcopyright: Translator name: محمد حسان گُل

Most Read

2024-09-19 20:56:25