Breaking News >> News >> Independent Urdu


وزیر اعلی پنجاب کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم


Link [2022-05-21 22:43:53]



وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں آج شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں اور کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

’شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔‘

’مسلم لیگ ن خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے، ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں، مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں۔‘

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہماری تحریک پرامن ہے لیکن یہ فسطائی حکومت ملک کو افراتفری کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے۔ حکومت انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتی ہے۔ ہم آج احتجاج کریں گے اور کل کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔‘

Our movement is completely peaceful but this fascist imported govt wants to push the country towards chaos. As if sending the economy into tailspin wasn't enough,they now want anarchy to avoid elections. Today we will protest and tmrw after CC meeting I’ll announce our Long March

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022

جبکہ اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر شیری مزاری کو قانون کے مطابق اسلام آباد کی خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ کسی قسم کی مس ہینڈلنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خواتین پولیس آفیسرز نے محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر گرفتار کیا۔‘

ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کا معاملہ۔ ڈاکٹر شیری مزاری کو قانون کے مطابق اسلام آباد کی خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ کسی قسم کی مس ہینڈلنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خواتین پولیس آفیسرز نے محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر گرفتار کیا۔

— Islamabad Police (@ICT_Police) May 21, 2022

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان زینب مزاری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’شیریں مزاری کی گرفتاری حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے اعلان جنگ ہے۔‘ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ’شیریں مزاری کی پیدائش 1966  کی ہے جب کہ مقدمہ 1970 میں درج کیا گیا تو کیا چار سال کی بچی کرپشن میں ملوث تھی؟‘ انہوں نے کہا کہ ’شیریں مزاری کے خلاف کرپشن کا کیس ناقابل فہم ہے جو لوگ شیریں مزاری کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ کتنی ایماندار اور اصول پسند خاتون ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حکومت کی جانب سے اعلان جنگ ہے اور ایسا ہے تو یہ ہمارا بھی اعلان جنگ ہے۔‘ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’مرد پولیس اہلکاروں نے شیریں مزاری کو اٹھایا اور ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔‘

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ’اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘

اطلاعات ہیں کہ @ShireenMazari1 کو ان کے اسلام آباد گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2022

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان زینب حاضر مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مرد پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کو مارا پیٹا اور انہیں لے گئے۔ مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ انہیں اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے گیا ہے۔‘  

Male police officers have beaten and taken my mother away. All I have been told is that Anti Corruption Wing Lahore has taken her.

— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 21, 2022

پاکستان تحریک انصاف سے ہی تعلق رکھنے والے افتخار درانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ڈاکٹر شیریں مزاری کو اپنی رہائش گاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔ سب کہسار پولیس سٹیشن پہنچیں۔‘

Dr @ShireenMazari1 has been picked up outside from her house a while ago, everyone must reach Police Station Kohsaaar!#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور

— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) May 21, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پارٹی ورکرز سے تھانہ کہسار پہنچنے کا پیغام دیا ہے۔

تمام ورکر تھانہ کوہسار پہنچیں۔ شریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 21, 2022

ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ’شیریں مزاری میری پڑوسی اور دوست ہیں۔ ان کی گرفتاری قابل مذمت ہے یہ بدترین سیاسی جبر ہے۔‘

Things never seem to change in the land of the pure. Shireen Mazari is my neighbour & a dear friend. Her arrest is deplorable and worst form of political oppression. People who hav gone through it themselves & have cried foul in the past why would they indulge or turn blind eye?

— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) May 21, 2022

 

پاکستان تحریک انصافشیریں مزاریفواد چوہدریوزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں آج شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, مئی 21, 2022 - 17:00Main image: 

<p class="rteright">(تصویر: اے پی پی)</p>

پاکستانtype: videoSEO Title: وزیر اعلی پنجاب کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکمcopyright: 

Most Read

2024-09-20 04:27:00