Breaking News >> News >> Independent Urdu


موٹرسائیکل پر سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی کی دھوم


Link [2022-05-21 22:43:53]



80 سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانی موٹر سائیکل سوار اور بلاگر ابرار حسن کا خواب تھا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کریں۔

عرب نیوز کے مطابق ابرار کا یہ خواب بالآخر اس وقت پورا ہوا جب وہ اپنے آبائی شہر ننکانہ صاحب سے اپنے سفر کا آغاز کرنے کے 50 روز بعد تین براعظموں کو عبور کر کے 27 مارچ کو مقدس شہر مدنیہ منورہ پہنچے۔

مدینہ کی زیارت کے بعد ابرار اپنی بائیک پر ہی مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔

ایک جرمن آٹو موٹیو کمپنی میں بطور مکینیکل انجینئر کام کرنے والے ابرار حسن نے عرب نیوز کو مدینہ سے ویڈیو انٹریو میں بتایا: ’یہ (موٹر بائیک پر سعودی عرب کا سفر کرنا) میرا ہمیشہ سے خواب تھا اور یہ بالآخر اس سال پورا ہو گیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ احساسات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا اس لیے یہ مجھے کچھ غیر حقیقی محسوس ہو رہا ہے اور میں اس (سفر) کا ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘

ابرار کو بچپن سے ہی مہم جوئی اور فوٹو گرافی کا شوق تھا جن کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کی سرحدیں عبور کرنا اور راستوں میں مختلف لوگوں سے ملنا ایک حیرت انگیز تجربہ رہا ہے۔ لیکن مجھ پر خصوصی رحمت یہ ہوئی کہ ’میں نے رمضان شروع ہونے سے چند دن پہلے مدینہ پہنچ کر پہلا روزہ یہاں رکھا۔‘

انہوں نے سعودی عرب کے عوام کا اپنے پرتپاک استقبال اور ان کی محبت کے لیے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

ابرار نے سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد ایک یاد گار تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کی ملاقات چائے فروخت کرنے والی خواتین کے ایک گروپ سے ہوئی جہنوں نے ان سے یہ کہتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا کہ 'آپ ہمارے مہمان ہیں۔'

ابرار کی ان خواتین کے ساتھ بات چیت کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور جس کی وجہ سے انہیں سعودی عرب میں شہرت حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب بھی میں اپنی موٹرسائیکل پر باہر جاتا ہوں تو مجھے اس وقت جو حمایت اور محبت ملتی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔‘

یہاں ملنے والی محبت کی وجہ سے ہی ابرار نے مملکت میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے تاکہ وہ دوسرے شہروں کی سیر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب تک ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جا چکا ہوں لیکن آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر شروع کر رہا ہوں جن میں جدہ، ابھا، الباحہ، جازان اور اردن کی سرحد کے قریب العلا شہر بھی شامل ہے۔‘

عمرہمہم جوئیموٹر سائیکل80 سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانی شہری ابرار حسن کا اپنی موٹر سائیکل پر عمرے کی ادائیگی کا خواب بالآخر اس وقت پورا ہوا جب وہ 50 روز کے سفر کے بعد تین براعظموں کو عبور کرتے ہوئے 27 مارچ کو سعودی عرب پہنچے۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, مئی 21, 2022 - 15:00Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی بائیکر اور بلاگر ابرار حسن پانچ اپریل 2022 کو مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں موجود ہیں (تصویر: عرب نیوز/ابرار حسن)</p>

ایشیاtype: newsrelated nodes: بیرون ملک مسلمانوں کے لیے دس اگست سے عمرہ کا دوبارہ آغازکرونا کے بعد پہلی مرتبہ غیر ملکی عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمدعمرہ کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری معلوماتSEO Title: موٹرسائیکل پر سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی کی دھومcopyright: Translator name: عبدالقیوم شاہد (عبدالقیوم شاہد)

Most Read

2024-09-20 04:27:56