Breaking News >> News >> Independent Urdu


عمران خان کے مریم نواز پر بیان سے سوشل میڈیا گرم


Link [2022-05-21 22:43:53]



مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں، جہاں کئی صارفین نے مزمت تو دیگر نے عمران خان کے حق میں بات کی ہے۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ روز ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے انہیں مریم نواز کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریر میں ’اس نے اتنی دفعہ اس جذبے سے اس جنون سے میرا نام لیا تو اس پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مریم تھوڑا دھیان دو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہو جائے۔‘

اس جملے پر جہاں سوشل میڈیا پر فوراً ہی مذمتی پیغام آنا شروع ہوگئے، وہیں سیاسی شخصیات نے بھی مذمت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا: ’بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔‘

بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2022

عمران خان کے بیان پر سابق صدر آصف علی زرداری کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں۔‘

سابق صدر آصف علی زرداری کی مریم نواز کے حوالے سے عمران خان نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مزمت جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے, صدر آصف علی زرداری خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں, صدر آصف علی زرداری @AAliZardari

— PPP (@MediaCellPPP) May 20, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر کہا کہ مریم نواز سے ’سیاسی میدان میں ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔‘

مریم نواز شریف سے سیاسی میدان میں ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔ چوک چوراہوں پر جملے کستے کردار آئینی مناصب پر بیٹھے، یہ ہے معاشرے کا زوال۔

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 20, 2022

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا بات کرتے ہوئے مشرقی روایات کا خیال رکھنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ عمران خان کا بیان اس ’گندگی کی عکاسی کرتا ہے، جو پی ٹی آئی اور اس کے ہینڈلرز نے مرکزی سیاست میں متعارف کروائی ہے۔‘

The vile language that Imran Khan used for @MaryamNSharif is outright disgusting and is an example of the kind of filth that PTI and their handlers have introduced into the mainstream of Pakistani politics. Imran Khan and his followers remain devoid of any basic sense of decency.

— Mohsin Dawar (@mjdawar) May 20, 2022

صحافی بےنظیر شاہ نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف مکروہ ہیں بلکہ خطرناک بھی کیونکہ اس سے نوجوانوں اور مردوں کو یہ پیغام جاتا ہے کہ خواتین پر ذاتی حملے قابل قبول ہیں، کہ خواتین عزت کی حق دار نہیں۔

Imran Khan’s comments about Maryam Nawaz Sharif are not only repulsive they are dangerous. The message it sends to men and boys is that personal attacks against women are okay. That women are not deserving of respect, dignity and power.

— Benazir Shah (@Benazir_Shah) May 20, 2022

صحافی مہر تارڑ نے مریم نواز سمیت پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا نام لے کر زور دیا کہ ذاتی حملے کسی پر بھی ٹھیک نہیں۔ 

Say out loud: Personal attacks on Maryam Nawaz are wrong. Personal attacks on BB were wrong. Personal attacks on Bushra bibi are wrong. Personal attacks on Zartaj Gul are wrong. Personal attacks on Maleeka Bukhari are wrong. Personal attacks on Jemima are wrong. The list is long.

— Mehr Tarar (@MehrTarar) May 20, 2022

سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروق نے کہا کہ جنس کی بنیاد پر ذاتی حملے قابل مذمت ہیں۔

Though I m not defending this statement but then all politicians must not forget they live in glass houses ,maryam was targeting Bushra BB left right and center ,let us condemn every statement,gender aside https://t.co/S12B2TDPb1

— Irum Azeem Farooque (@Irumf) May 20, 2022

تاہم پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کے بیان کی حمایت بھی کی اور کہا کہ مسلم لیگ کے رہنما بھی پی ٹی آئی کی خواتین اور عمران خان سے منسلک خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی باتیں کر چکے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ مریم کو چپ رہنے کی کال مل گئی اور اب ’وہ چپ کر جائیں۔‘

Maryam Safdar you got your SHUT UP call today from @ImranKhanPTI so SHUT THE HELL UP!#MarchAgainstlmportedGovt #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور

— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 20, 2022

پشاور سے سابق ایم این اے شنادانہ گلزار خان نے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز کو ان کے الفاظ میں جواب دیا۔

2. انصافینز، خان کے بیان پر یہ ڈرامہ ہو رہا کیونکہ خان نے مریم صفدر کی اُس ہی کی زبان میں جواب دیا ہے۔ لیکن یہ سارا قاتلوں کے منصوبے کا حصہ ہے۔ توجہ خان کی زندگی اور سلامتی پر رکھیں۔ ان کی زندگی کے خلاف سازش جاری ہے۔ بم تلاش کرنے کے لیے بنی گالہ پر چھاپہ؟ یا بم لگانے کے لیے؟

— ShandanaGulzarKhan (@ShandanaGulzar) May 21, 2022

 

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بظاہر تو عمران خان کے بیان کی حمایت نہیں کی تاہم انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے ایک ویڈیو بیان کی کلپ شیئر کی جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے بارے میں بات کر رہے تھے اور سوال اٹھایا کہ اس پر تو کسی کو اعتراض نہیں ہوا۔

This filth is okay with those targeting Imran Khan? Sickening hypocrisy! @sherryrehman @nighatdad https://t.co/B7GMtKTJVM

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 21, 2022

یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں خواتین کے حوالے سے متازع بیانات دے چکے ہیں، جس پر کئی حلقوں میں ان پر تنقید بھی ہوئی ہے۔

 

عمران خانپاکستانسیاستخواتینمریم نوازوزیر اظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا: ’بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔‘سوشل میڈیا ڈیسکہفتہ, مئی 21, 2022 - 12:45Main image: 

<p>سابق وزیر 20 مئی 2022 کو ملتان میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی آئی فیس بک پیج)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ’عورتوں کے کم کپڑوں کا اثر مردوں پر ہوگا، وہ روبوٹ نہیں ہیں‘پاکستانی مردوں کے نام کھلا خطSEO Title: ’قابل افسوس‘، ’خطرناک‘: عمران خان کے مریم نواز پر بیان سے سوشل میڈیا گرمcopyright: 

Most Read

2024-09-20 04:25:58