Breaking News >> News >> Independent Urdu


کراچی یونیورسٹی کے چینی انسٹی ٹیوٹ کے قریب دھماکہ، چار اموات


Link [2022-04-26 14:53:04]



کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں واقع چینی انسٹی ٹیوٹ کے قریب منگل کو ایک وین میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار اموات جبکہ چار رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ ممکنہ طور پر خودکش ہوسکتا ہے، جس میں ایک برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہیں، جنہوں نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تاہم اس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

اس سے قبل پولیس حکام نے بتایا تھا کہ مذکورہ وین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ اور اساتذہ کے استعمال میں تھی، جس کا سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق وین میں سات سے آٹھ افراد سوار تھے، مگر وین سے باہر کتنے افراد متاثر ہوئے، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

جامعہ کراچی کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اموات اور زخمی ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی شامل تھا یا نہیں، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

دھماکے کے بعد ریسکیو، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جامعہ کراچی پہنچ گئے (ویڈیو سکرین گریب/ ریسکیو ذرائع)

دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے تھوڑی دیر پہلے تک بجھا دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وین دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

 

خبر مزید اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

کراچیدھماکہکراچی پولیس کے مطابق دھماکہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی۔امر گرُڑومنگل, اپریل 26, 2022 - 14:45Main image: پاکستانjw id: ASA4hCRLtype: videoSEO Title: کراچی یونیورسٹی کے چینی انسٹی ٹیوٹ کے قریب دھماکہ، چار امواتcopyright: 

Most Read

2024-09-20 08:45:37