Breaking News >> News >> Independent Urdu


آئی پی ایل: کوہلی کی مسلسل دوسری گولڈن ڈک


Link [2022-04-24 05:32:35]



وراٹ کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں خراب پرفارمنس ہفتے کو بھی جاری رہی جب وہ مسلسل دوسری گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے۔

آج ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو سن رائزرز حیدرآباد نے صرف 68 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

کوہلی، جو منگل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے، آج میچ کے دوسرے اوور میں بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس کے پانچ رنز پر بولڈ ہونے کے بعد کریز پر آئے۔

تاہم وہ جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن کی تیز گیند پر دوسری سلپ میں ایڈن مارکرم کو کیچ دے بیٹھے۔

کوہلی نے اب رواں سیزن کے آٹھ میچوں میں صرف 119 رنز بنائے ہیں۔

تین گیندوں کے بعد اسی جانسن-مارکرم کی جوڑی نے اوپنر انوج راوت کو آٹھ رنز کے مجموعی سکور پر چلتا کر دیا۔

جانسن نے آج اپنے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

آٹھ رنز پر بنگلور کے تین بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد باقی ٹیم سنبھلنے میں ناکام رہی اور 16.1 اوور میں اس سیزن کے سب سے کم مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ آئی پی ایل میں اب تک کا چھٹا سب سے کم سکور تھا۔ صرف گلین میکسویل (12) اور سویاش پربھوڈیسائی (15) ڈبل فیگر میں پہنچے۔

جواب میں حیدرآباد نے مطلوبہ ہدف آٹھ اوورز میں حاصل کر کے گجرات ٹائٹنز کے بعد ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

بنگلور اب بھی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے ٹائٹل کی تلاش میں ہے۔

بنگلور کے پاس 2017 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 49 کا سب سے کم سکور کا شرم ناک ریکارڈ بھی ہے۔

وراٹ کوہلیآئی پی ایلسن رائزرز حیدرآباد نے کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف 68 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد میچ باآسانی جیت لیا۔اے ایف پیہفتہ, اپریل 23, 2022 - 23:00Main image: 

<p>کوہلی آٹھ فروری، 2022 کو موٹیرا میں ایک پریکٹس سیشن میں شریک ہیں (اے ایف پی)</p>

کرکٹtype: newsrelated nodes: ’کوہلی نوجوان کرکٹرز کے لیے بری مثال قائم کر رہے ہیں‘میں اور رضوان اوپن کریں تو کوہلی ون ڈاؤن ہونے چاہییں: شان مسعودمجھے تازہ دم اور دوبارہ منظم ہونے کے لیے وقت چاہیے: کوہلیبرطانوی مداحوں کا مذاق اڑانے پر کوہلی پر تنقیدSEO Title: آئی پی ایل: کوہلی کی مسلسل دوسری گولڈن ڈکcopyright: Translator name: بلال مظہر

Most Read

2024-09-20 08:27:43