Breaking News >> News >> Independent Urdu


مائیک ٹائسن کی دوران پرواز مسافر کو مکے مارنے کی ویڈیو وائرل


Link [2022-04-22 17:33:37]



ایک سامنے آنے والی ویڈیو میں سابق امریکی باکسر مائیک ٹائسن کمرشل فلائٹ میں ایک ساتھی مسافر کو مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

آن لائن نیوز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کی جانب سے حاصل کی گئی اس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹائسن کے پیچھے والی سیٹ پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جو سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن سے جوش و خروش سے بات کر رہا ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ پوری طرح 55 سالہ ٹائسن پر جھک جاتے ہیں۔

See the moment Mike Tyson beat down an airplane passenger ... footage obtained by @TMZ_Sports https://t.co/5qCbOdxP31 pic.twitter.com/Bf7zmyiux6

— TMZ (@TMZ) April 21, 2022

ایک اور کلپ میں ٹائسن پھر بارہا اس مسافر کو گھونسے رسید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اس دوران کوئی ان سے کہتے ہوئے سنائی دیتا ہے کہ ’ارے مائیک رہنے دو۔ ایسا نہ کرو۔‘

ابتدائی کلپ، جس میں مذکورہ شخص کو ٹائسن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، میں بظاہر اس مار پیٹ کے بعد کے مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مذکورہ شخص کے ماتھے سے خون ٹپکتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ کوئی اور شخص، جو بظاہر اس کا دوست ہے، اس منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے کہتا ہے: ’یہ جیٹ بلیو کی فلائیٹ ہے۔ میرے دوست کو مائیک ٹائسن نے ابھی مارا پیٹا ہے۔‘

’ہاں، اس نے ایسا کیا ہے۔ میں بس ان (ٹائسن) سے آٹوگراف مانگنے کی کوشش کر رہا تھا یار۔ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا ہے۔‘

ٹائسن کے ترجمان نے اس فوٹیج پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ دی انڈپینڈنٹ نے اس معاملے پر جیٹ بیلو ایئرلائن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

مائیک ٹائسنباکسنگپروازباکسرویڈیو میں ٹائسن ساتھی مسافر کو گھونسے رسید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اس دوران کوئی ان سے کہتے ہوئے سنائی دیتا ہے کہ ’ارے مائیک رہنے دو۔ ایسا نہ کرو۔‘ایلکس پیٹلجمعہ, اپریل 22, 2022 - 11:45Main image: 

<p class="rteright">17 مئی 2008 کی اس تصویر میں سابق باکسر مائیک ٹائسن ایک دستاویزی فلم کی عکسبندی کے دوران پوز بناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)</p>

کھیلtype: newsrelated nodes: باکسنگ: کیل بروک کے ہاتھوں عامر خان ناک آؤٹSEO Title: مائیک ٹائسن کی دوران پرواز مسافر کو مکے مارنے کی ویڈیو وائرلcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/sport/boxing/mike-tyson-video-plane-fight-b2062670.htmlTranslator name: عبدالقیوم شاہد

Most Read

2024-09-20 10:35:02