Breaking News >> News >> Independent Urdu


کیا عمران خان کی ٹوئٹر سپیس اب تک کی سب سے بڑی تھی؟


Link [2022-04-21 20:13:28]



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اپنی پہلی ٹوئٹر سپیس سے خطاب کیا جو کئی وجوہات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی اور دیگر حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی اس ٹوئٹر سپیس کو دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی سپیس کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ’آج کے لائیو سیشن کا زبردست اور ریکارڈ توڑ رسپانس ملا ہے۔ ایک وقت میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار افراد نے یہ سپیس براہ راست سنی جب کہ ایک گھنٹے کے پورے سیشن کو پانچ لاکھ افراد نے جوائن کیا۔‘

Massive and record breaking response on today's live session. First ever @TwitterSpaces experience with such huge nos, few areas of improvement noted for future ones. A max of 162k listeners at one time while 500k tuned in during the one hr session.#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/AZ1fJTnddz

— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) April 20, 2022

برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر میٹ نوارا نے بھی ٹویٹ کی: ’عمران خان کی ٹوئٹر سپیس کو ایک لاکھ 64 ہزار صارفین براہ راست سن رہے ہیں۔ کیا یہ ٹوئٹر سپیس کا ایک نیا ریکارڈ ہے؟‘

This Twitter Space with @PTIofficial @ImranKhanPTI currently has 164k+ live listeners A new @TwitterSpaces record ?https://t.co/pjjeF1oFUo pic.twitter.com/RZ2TISNxqm

— Matt Navarra (@MattNavarra) April 20, 2022

آڈیو کری ایٹر کمیونٹی ’دی بیسٹ آف لائیو آڈیو‘ نے بھی عمران خان کی سپیس کے گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہوسکتا ہے کہ بڑی سپیسز ہوں لیکن یہ یقینی طور پر سب سے بڑی ٹوئٹر سپیس تھی۔‘

There might be one bigger, but this is definitely among the largest! pic.twitter.com/x9zNNpBHxO

— The Best of Live Audio (@BestLiveAudio) April 20, 2022

خیال رہے کہ ٹوئٹر نے جولائی 2021 میں آخری مرتبہ ٹوئٹر سپیس کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔ ٹوئٹر کے مطابق کورین پاپ سنگرز ’بی ٹی ایس‘ کی سپیس کو سب سے زیادہ 50 ہزار افراد نے سنا تھا۔ دوسرے نمبر پر گیمنگ کی سپیس رینبو جب کہ تیسرے پر این سی ٹی کی سپیس تھی۔

Top5_TwitterSpaces.png.img_.fullhd.medium.png

ان اعداد و شمار سے ان دعوؤں کو تقویت ملتی ہے کہ پانچ لاکھ سامعین والی عمران خان کی ٹوئٹر سپیس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو نے عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ جبران الیاس سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا کہ کیا ان کے پاس ایسے کوئی اعداد و شمار ہیں جن سے اس دعوے کی تصدیق کی جا سکے مگر تاحال ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد سے جب اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جبران الیاس اس حوالے سے تفصیلات فراہم کریں گے کیونکہ وہی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

اس سوال پر کہ ’ٹوئٹر سپیس میں تو آن ریکارڈ لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو سنا مگر مسلم لیگ ن کی ترجمان اور موجودہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے حق میں #امپورٹڈ حکومت نامنظور کا پیش ٹیگ باٹ اکاؤنٹس نے چلایا تھا،‘ انہوں نے جواب دیا: ’مسلم لیگ ن کی جانب سے بوٹس کا دعویٰ نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ خود ان کے لیے شرمناک بھی ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے مایوس ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ٹوئٹر پر ہر کوئی جانتا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اس ہیش ٹیگ سے ملتا جلتا جعلی ہیش ٹیگ بنایا تاکہ #امپورٹڈ حکومت نامنظور کو پینل سے ہٹایا جا سکے۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے جعلی ہیش ٹیگ کے اعداد و شمار شیئر کرنا وزیر اطلاعات کے منصب کو زیب نہیں دیتا۔‘

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عمران خان کی سپیس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جن میں نامور شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اپ سلا یونیورسٹی پروفیسر اور یونیسکو چیئر اشوک سوین نے ٹویٹ میں لکھا: ’عمران خان آج رات ٹوئٹر سپیس کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔‘

Imran Khan is breaking Twitter Space record tonight!

— Ashok Swain (@ashoswai) April 20, 2022

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے سپورٹس جرنلسٹ ڈینیل الیگزینڈر نے لکھا کہ ’عمران خان نے بطور کرکٹر، سیاستدان اور اب ٹوئٹر سپیس میں بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک مکمل آل راؤنڈر۔‘

Imran Khan broke records as a cricketer, politician and now on Twitter Spaces. Proper all-rounder. @ImranKhanPTI #Cricket #TwitterSpaces

— Daniel Alexander (@daniel86cricket) April 20, 2022

صحافی غریدہ فاروقی نے ایک پرانی خبر جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں بھیجیں گے، شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ٹوئٹر سپیس 2022‘

Twitter Space - 2022 pic.twitter.com/7ak6vldjuu

— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 20, 2022

صحافی صبا اعتزاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’اگر عمران خان واقعی تعمیری اصلاحات لانا چاہتے تھے تو انہیں ٹوئٹر سپیس سننے والے درجنوں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کو سوال کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا نہ کہ صرف ان پیروکاروں کو جو ان کی تعریفیں کر رہے تھے۔‘

If #ImranKhanLIVE truly wanted constructive reform he would have opened the floor to questions from the dozens of journalists & political activists who were there instead of only allowing fans simping in the guise of questions. Which included comments about his musculature.

— Saba Eitizaz (@sabaeitizaz) April 20, 2022

ٹوئٹر صارف عنبرین نے ایک میم شیئر کی جس میں انہوں نے عمران خان کی تقریر کے ایک حصے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’والدین نہیں جانتے کہ ان کے بچے کیا دیکھ رہے ہیں۔‘ ساتھ میں انہوں نے جہانگیر خان کے بیٹے علی ترین کی عمران خان کی سپیس سنتے ہوئے تصویر لگائی۔

So funny #ImranKhanLIVE#PakistanNeedsElections #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/HzsDTDdTgH

— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) April 20, 2022

 

عمران خانٹوئٹرپی ٹی آئیپی ٹی آئی اور دیگر حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی ٹوئٹر سپیس کو دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی سپیس کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔سحرش قریشیجمعرات, اپریل 21, 2022 - 15:30Main image: 

<p class="rteright">پی ٹی آئی اور دیگر حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 20 اپریل 2022 کی رات&nbsp;عمران خان کی&nbsp;ٹوئٹر سپیس کو دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی سپیس کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے (فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک اکاؤنٹ)</p>

ٹرینڈنگtype: newsSEO Title: کیا عمران خان کی ٹوئٹر سپیس اب تک کی سب سے بڑی تھی؟copyright: 

Most Read

2024-09-20 10:44:20