Breaking News >> News >> Independent Urdu


شاہ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن کے نادر نسخوں کی نمائش


Link [2022-04-21 14:33:06]



سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جمعرات (21 اپریل) کو قرآن کے نادر نسخوں کی نمائش کی جارہی ہے۔

اس نمائش کا افتتاح لائبریری کے جنرل سپروائزر فیصل بن عبدالرحمٰن بن معمر کریں گے جبکہ اس میں متعدد محققین اور ماہرین بھی شریک ہوں گے۔ یہ نمائش ایک ایسے وقت میں منعقد کی جائے گی جب 18 اپریل کو عالمی یوم ثقافت منایا گیا۔

المربع برانچ میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے ہال میں منعقد کی جانے والی یہ نمائش لائبریری کی جانب سے عرب اور اسلامی ورثے کو متعارف کرانے کے لیے ہونے والی خصوصی نمائشوں میں سے ایک ہے۔

شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قرآن پاک کے کئی نایاب نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دسویں سے تیرہویں صدی ہجری کے درمیان لکھے گئے تھے، جن کی تعداد 267 ہے۔

لائبریری کے پاس موجود ممتاز نسخوں میں سے ایک نسخہ 30 اوراق پر مشتمل ہے، ہر دو مخالف صفحات قرآن پاک کا مکمل حصہ ہیں۔ پہلا فولیو شاندار پھولوں کے نقشوں سے سجا ہوا ہے، جس میں رنگوں اور سونے کے پانی کا استعمال کیا گیا ہے۔ باقی صفحات مکمل طور پر سنہری ہیں اور اطراف کے فریموں میں رنگین پھولوں کی سجاوٹ ہے۔ یہ سنہری رسم الخط میں 1240 ہجری یا 1824 عیسوی میں لکھا گیا۔

لائبریری میں نمائش کے لیے رکھا گیا قرآن کا ایک نسخہ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)

لائبریری کے سب سے نمایاں مجموعوں میں سے ایک مکمل قرآن (سورۃ الفاتحہ سے سورۃ الناس تک) سیاہ روشنائی سے لکھا گیا ہے، جس میں سرخ اور نیلے رنگ کا امتزاج شامل ہے۔ اس نسخے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے رمضان المبارک 1025ہجری یا 1616 عیسوی میں مکہ المکرمہ میں کعبہ کے سامنے لکھا گیا۔

دیگر قابل ذکر نسخوں میں ایک مکمل قرآن (سورۃ الفاتحہ سے سورۃ الناس) بھی شامل ہے، جس میں پہلے صفحے پر دائیں جانب سورہ الفاتحہ اور بائیں جانب سورہ البقرہ شروع ہوتی ہے۔ یہ خوبصورت نسخہ خطاط محمد شریف افشار نے 1270 ہجری بہ مطابق 1853 عیسوی میں لکھا۔

لائبریری کے پاس موجود قرآن کے نسخوں میں سے تیرہویں ہجری صدی میں تعریفی طور پر لکھا گیا ایک عظیم قرآن جسے ’ٹمبکٹو قرآن‘ کہا جاتا ہے، بھی موجود ہے۔

ہلکے خاکستری گتے پر لکھے گئے اس قرآن میں جلی سیاہ فانٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ قرآنی آیات کے الگ کرنے والے دائرے بھورے رنگ میں اور رموز اوقاف کے سرخ نشانات لگائے گئے ہیں۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے پاس موجود قرآن کے عظیم نسخوں میں سے ایک مکمل قرآن، سورۃ الفاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک، کالی سیاہی، سونے کے پانی اور فیروزی پانی میں لکھا گیا ہے۔

اس میں آیات کو کالموں کے اندر مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا۔ پہلے اور آخری صفحات ہندسی اور پھول پودوں کی اشکال سے مزین ہیں۔ اسے سلطانی نسخہ بھی کہا جاتا ہے جو دسویں صدی ہجری (16ویں صدی عیسوی) میں لکھا گیا۔

سعودی عربنمائشریاضسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ یہ نمائش عرب اور اسلامی ورثے کو متعارف کرانے کے لیے ہونے والی خصوصی نمائشوں میں سے ایک ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, اپریل 21, 2022 - 14:15Main image: 

<p class="rteright">شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قرآن پاک کے کئی نایاب نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دسویں سے تیرہویں صدی ہجری کے درمیان لکھے گئے تھے، جن کی تعداد 267 ہے (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)</p>

دنیاtype: newsSEO Title: شاہ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن کے نادر نسخوں کی نمائشcopyright: 

Most Read

2024-09-20 10:32:44