Breaking News >> News >> Independent Urdu


رونالڈو کے نومولود بیٹے کی موت


Link [2022-04-19 20:53:43]



سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نومولود بیٹے کی موت ہو گئی ہے۔

رونالڈو اور ان کی اہلیہ جارجینا روڈریگوز نے پیر 18 اپریل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ ایک مشترکہ بیان میں اپنے جڑواں بیٹے کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

جوڑے نے کہا: ’انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بچے کا انتقال ہو گیا ہے۔ یہ سب سے بڑا درد ہے جسے کوئی بھی والدین محسوس کر سکتے ہیں۔‘

جوڑے نے، جس نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ جڑواں بچوں کی توقع کر رہے ہیں، مزید کہا: ’صرف ہماری بچی کی پیدائش ہی ہمیں اس لمحے کو کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کی طاقت دیتی ہے۔‘

pic.twitter.com/vRNVCoegOW

— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) April 18, 2022

37 سالہ فٹ بال سٹار اور ان کی 28 سالہ اہلیہ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے لیے ’ان کی تمام ماہرانہ دیکھ بھال اور مدد‘ کے لیے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا، ’ہم سب اس نقصان سے تباہ ہو گئے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں پرائیویسی کے طلب گار ہیں۔ ہمارے بیٹے، آپ ہمارے فرشتہ ہیں۔ ہم ہمیشہ آپ سے محبت کریں گے۔‘

والدین نے، جن کی ایک تین سالہ بیٹی الانا مارٹینا بھی ہیں، اپنے دونوں ناموں کے ساتھ پوسٹ پر دستخط کیے تھے۔

رونالڈو، جو 2016 سے روڈریگز سے مل رہے ہیں، 11 سالہ بیٹے کرسٹیانو جونیئر اور چار سالہ جڑواں بچوں ایوا ماریا اور میٹیو کے والد ہیں۔ جارجینا نے نومبر 2017 میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ سٹار نے 28 اکتوبر کو انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ہسپانوی ماڈل جڑواں بچوں کی توقع کر رہے ہیں۔ اس جوڑے نے مسکراتے ہوئے اور سونوگرام تصویر شیئر کی تھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ ہم جڑواں بچوں کی توقع کر رہے ہیں۔ ہمارے دل محبت سے بھرے ہوئے ہیں - ہم آپ سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ #مبارک.‘

جوڑے نے بعد میں دسمبر میں شیئر کیا کہ جارجینا جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہیں، جب رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صنفی انکشاف کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں فٹ بال سٹار کے چار بچوں نے سیاہ غبارے اُڑائے، جو گلابی اور نیلے رنگ کی کنفیٹی کو ظاہر کر رہے تھے۔

کھلاڑی نے ویڈیو کا عنوان دیا: ’جہاں زندگی شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔#blessed۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

اس مہینے کے شروع میں فٹ بال سٹار نے اپنے خاندان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصویر شیئر کی، جس میں انہیں جارجینا روڈریگز اور اس کے چار بچوں کو گھاس پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’خاندان ہی سب کچھ ہے۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

ہفتے کو ناروچ سٹی کے خلاف مانچسٹر یونائیٹڈ کی 3-2 سے جیت میں ان کی ہیٹ ٹرک کے بعد رونالڈو نے اپنے جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش اپنی جرسی کے نیچے گیند کے ساتھ تصویر بنا کر اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بچے کی موت کی خبر پر فٹبال کی پوری دنیا، دوستوں اور چاہنے والوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔ کلب کے ساتھی مارکس راشفورڈ نے ٹویٹ کیا: ’خیالات آپ اور جارجینا بھابی کے ساتھ ہیں۔ میں معذرت خواہ ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیئرز مورگن نے لکھا: ’دل دہلا دینے والی خبر۔ آپ اور آپ کے تمام کنبے کے ساتھ میری گہری تعزیت،‘ جبکہ یوہان بلیک نے کہا: ’میرے دوست کے لیے افسوس۔‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ہمدردی کا ایک پیغام شیئر کیا جس میں ٹیم نے لکھا: ’آپ کا درد ہمارا درد ہے۔ اس وقت آپ کو اور خاندان کو پیار اور حوصلہ بھیج رہے ہیں۔‘

لیورپول نے، جو اینفیلڈ میں منگل کے پریمیئر لیگ میچ میں یونائیٹڈ کا سامنا کر رہا ہے، کلب کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا: ’یہاں لیورپول ایف سی میں ہم سب آپ، جارجینا اور خاندان کے لیے اپنی گہری تعزیت کرتے ہیں۔‘

فٹ بالکرسٹیانو رونالڈوبچے کی پیدائشرونالڈو اور جارجینا روڈریگوز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں اپنے جڑواں بیٹے کے انتقال کی خبر شیئر کی۔چیلسی ریچلمنگل, اپریل 19, 2022 - 17:45Main image: 

<p class="rteright">22 جنوری 2019 کو لی گئی اس فائل فوٹو میں یووینٹس کے فارورڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو میڈرڈ میں ٹیکس چوری کے الزام میں عدالت میں ہونے والی سماعت میں شرکت کے بعد اپنی ہسپانوی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

فٹ بالtype: newsrelated nodes: رونالڈو کے مجسمے نے بھارت کے شہر گوا میں ہنگامہ برپا کر دیارونالڈو نے ایرانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیارونالڈو ٹرمپ ٹاور کا اپارٹمنٹ نصف قیمت سے بھی کم میں بیچنے پر مجبورSEO Title: رونالڈو کے نومولود بیٹے کی موتcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/life-style/cristiano-ronaldo-son-twins-death-b2060304.htmlTranslator name: Haroon Rashid

Most Read

2024-09-20 12:48:20