Breaking News >> News >> Independent Urdu


کابل: سکولوں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں چھ شہری ہلاک


Link [2022-04-19 20:53:43]



کابل پولیس نے کہا ہے کہ منگل کو نواحی علاقے کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں طلبہ بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں 17 افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران اور شہر کے ایمرجنسی ہسپتال کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تیزی سے ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ دھماکے کابل سے کئی کلو میٹر دورزیادہ تر شیعہ آبادی والے علاقے دشتِ برچی میں واقع عبدالرحیم شہید ہائی سکول کے اندر اور ممتاز ایجوکیشن سینٹر کے قریب ہوئے۔ ممتاز سینٹر میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دو منزلہ ہائی سکول کی طرف جانے والی تنگ گلی میں موجود گارڈز نے بتایا کہ انہوں نے 10 لوگوں کی لاشیں دیکھیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک ویڈیو جرنلسٹ نے سکول کے اندر دیواروں پر خون کے نشانات ہوئی، جلی ہوئی کتابیں اور بچوں کے جوتے دیکھے۔

اے پی نے علاقے میں کئی پرائیویٹ گارڈز سے بات کی لیکن انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لینے والی طالبان سکیورٹی فورس کے خوف سے اپنا نام بتانے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عینی شاہدین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ خودکش بمبار نے سکول کے وسیع و عریض احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک ہزار طلبہ کی گنجائش ہے۔ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے وقت سکول میں کتنے بچے تھے۔

افغانستان کے سخت گیر طالبان حکمرانوں کی جانب سے تمام طالبات کو سکول جانے کی اجازت دینے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جانے کے بعد متاثرہ سکول میں صرف چھٹی جماعت تک کے طلبہ پڑھتے ہیں۔ فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ماضی میں اس علاقے کو افغانستان میں داعش سے وابستہ تنظیم نے نشانہ بنایا تھا۔

کابلسکولدھماکہافغانستانعینی شاہدین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ خودکش بمبار نے سکول کے وسیع و عریض احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک ہزار طلبہ کی گنجائش ہے۔ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے وقت سکول میں کتنے بچے تھے۔اے پیمنگل, اپریل 19, 2022 - 15:15Main image: 

<p>کابل میں طبی عملہ ایک زخمی نوجوان کو ہسپتال کے اندر سٹریچر پر منتقل کر رہا ہے، 19 اپریل 2022 کو ایک شیعہ ہزارہ محلے میں لڑکوں کے سکول میں دو بم دھماکوں کے بعد کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے (اے ایف پی)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes: طالبان کا پنج شیر کے تمام اضلاع میں دینی سکول کھولنے کا اعلانخیبرپختونخوا: سکول بستوں کا وزن کم کرنے میں ناکام کیوں؟لڑکیوں کی تعلیمی پابندی پر طالبان میں اختلافات کا انکشافSEO Title: کابل: سکولوں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں چھ شہری ہلاک، 17 زخمیcopyright: Translator name: علی رضا

Most Read

2024-09-20 12:45:16