Breaking News >> News >> Independent Urdu


فائز عیسٰی ریفرنس عمران خان کے کہنے پر بنا: فروع نسیم


Link [2022-04-19 07:32:42]



سابق وزیر قانون اور ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروع نسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائزعیسی کے خلاف ریفرنس وزارت قانون نہیں عمران خان کے کہنے پربنا۔

پیر کو ایک بیان میں فروع نسیم کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو) براہ راست وزیراعظم عمران خان کے ماتحت تھا۔

فروع نسیم کا بیان سابق وزیراعظم عمران خان کے پیر کو منتخب صحافیوں سے ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق ریفرنس کو غلطی تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے ردعمل میں فروغ نسیم نے  کہا کہ سمری/ریفرنس عمران خان کے اصرار پر بھیجا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کہ ایسے حساس معاملات پر وزیراعظم اور صدر کی پیشگی منظوری کے بغیر کارروائی نہیں کی جاتی۔

فروغ نسیم کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایسٹ ریکوری یونٹ کے جمع کردہ مواد کی بنیاد پر وزیراعظم کا سمری/ریفرنس بھیجنے پر اصرار تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر تحمل سے کام لیتے ہیں لیکن ضرورت پڑی تو ریکارڈ درست کرنے اور کسی غلط اقدام کو درست کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا بیان اور اس پر سابق وزیر قانون کا ردعمل سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے وزرا فواد چوہدری، شیریں مزاری و دیگر نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فروغ نسیم کے بیان کا ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹویٹ کی تو لکھا کہ ’بطور وزیرقانون منسٹر آپ کو ذمہ داری لینی چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں، اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس کر لے لیکن آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔‘

بطور لاء منسٹر آپ کو ذمہ داری لینی چاہئے، حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا میں نے کابینہ میں کہا ججز کیخلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس کر لے لیکن آپ کی آصرار پر ریفرینس بھیجا گیا pic.twitter.com/dvwnyOdHnB

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2022

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جج کے خلاف ریفرنس سے متعلق فواد چوہدری کا موقف درست قرار دیا تو ماضی کی صورتحال کی وضاحت بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ فروغ کو ہمت کرنی چاہیے کہ وزیرقانون کے طور پر کابینہ میں کئی افراد کی مخالفت کے باوجود انہوں نے ریفرنس پر اصرار کیا۔

پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی کا حصہ بن جانے والے ندیم افضل چن گفتگو کا حصہ بنے تو انہوں نے فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ’سارا سچ قوم کو بتا دیں۔‘

ندیم افضل چن نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’آپ نے کہا تھا ریویو میں جائیں، فیصلہ بھی یہی ہوا تھا پھر ریفرنس کیسے آ گیا۔‘

جی فواد بھائ اپ نے کہا تھا review میں جائیں۔ فیصلہ بھی یہ ھواتھا پھر ریفرینس کیسے ا گیا۔ سارا سچ قوم کو بتا دیں https://t.co/wZf2fkKd7H

— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) April 18, 2022

 

عمران خانجسٹس فائز عیسیفروغ نسیمفواد چوہدریفروع نسیم کا بیان سابق وزیراعظم عمران خان کے پیر کو منتخب صحافیوں سے ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق ریفرنس کو غلطی تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, اپریل 19, 2022 - 07:45Main image: 

<p class="rteright">فروغ نسیم 19&nbsp;دسمبر 2019 کو جلاوطن سابق پاکستانی فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں (فائل تصویر: اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے تفصیلی فیصلے میں تضادات: وزیر قانونSEO Title: فائز عیسٰی ریفرنس عمران خان کے کہنے پر بنا: فروع نسیمcopyright: 

Most Read

2024-09-20 12:43:48