Breaking News >> News >> Independent Urdu


برطانیہ: کئی شہروں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مظاہرے


Link [2022-04-18 14:33:10]



برطانیہ کے مختلف شہروں میں کارکنان نے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

دارالحکومت لندن سیمت دوسرے بڑے شہر برمنگھم اور گردونواح میں تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جن میں مظاہرین نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کامیاب ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو امریکہ کی سازش قرار دیا۔

احتجاجی مظاہروں میں خواتین سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا وہ امریکی سازش کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کرپٹ لوگوں کو ہرگز اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے۔

لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

جبکہ برمنگھم کے ہیلتھ پارک میں بھی مظاہرین پاکستان کے پرچم سیمت تحریک انصاف اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جھنڈے اٹھائے سراپا احتجاج رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب مسلم لیگ ن برطانیہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا جس میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

علاوہ ازیں یہاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

برطانیہ میں جہاں ایسٹر کی چھٹیوں میں موسم گرم ہے وہیں پاکستان کے سیاسی میدان کی گرمی نے بھی برطانیہ کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں کے بعد جب مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا تھا تو جمائمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’نہ تو ان کا اور نہ ہی ان کے بچوں کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق ہے۔‘

With respect, The difference is that I have got nothing to do with Pakistani politics and neither have my children. They are low- key private individuals who are not even on social media. https://t.co/REB4u5ncqa

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022

 

برطانیہپاکستان تحریک انصافعمران خاننواز شریفمسلم لیگ نلندنبرمنگھمتحریک عدم اعتمادبرطانیہ میں ایسٹر کی چھٹیوں میں موسم گرم ہے وہیں پاکستان کے سیاسی میدان کی گرمی نے بھی برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔زاہد خٹکسوموار, اپریل 18, 2022 - 09:30Main image: یورپjw id: tRdj9sWctype: videorelated nodes: جرمنی: عمران خان کے حق میں مظاہرے پانچویں روز میں داخلجمائما کے گھر کے باہر احتجاج: ’90 کی دہائی کے لاہور میں آ گئی ہوں‘SEO Title: برطانیہ: کئی شہروں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مظاہرےcopyright: 

Most Read

2024-09-20 12:57:16