Breaking News >> News >> Independent Urdu


حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان


Link [2022-04-16 00:13:25]



وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Govt has decided to maintain the petroleum products prices unchanged. pic.twitter.com/ODa3gnOn9G

— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 15, 2022

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعے کو میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور یہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے 30 ارب روپے اضافی قرض لیناپڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی پیٹرولیم سبسڈی حکومت کے سالانہ خرچ سے دگنی ہے اور اگر جون تک یہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں توحکومت کو جیب سے 240 ارب روپے دینا پڑیں گے۔

بقول شاہد خاقان عباسی: ’حکومت قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پچھلے 15 روز میں 35 ارب روپے دے چکی ہے۔‘

’کون لوگ ہیں یہ‘: پی ٹی آئی کی تنقید

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کو سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں وزیر توانائی رہنے والے حماد اظہر نے ٹوئٹر پر لکھا: ’نئے وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ پیٹرول/ ڈیزل کی قیمت نہ بڑھا کہ قوم کو بچایا۔ شاہد خاقان اس وقت بھی کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومت نے جو قیمت برقرار رکھی وہ سستی شہرت کی خاطر تھی۔ کون لوگ ہیں یہ؟‘

نئے وزیراعظم کہ رہیں ہیں کہ پٹرول/ڈیزل کی قیمت نہ بڑھا کہ قوم کو بچایا۔ شاہد خاقان اس وقت بھی کہ رہیں ہیں کہ پچھلی حکومت نے جو قیمت برقرار رکھی وہ سستی شہرت کی خاطر تھی۔ کون لوگ ہیں یہ؟

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 15, 2022

اسی طرح پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل کہتے ہیں کہ یہ کوئی نیا ریلیف نہیں۔ ’انہوں نے تو پیٹرول 65 روپے لیٹر کا اعلان کرنا تھا۔‘

فروری2022میں عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور اگلے 4ماہ تک قیمت میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا آج قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرکے امپورٹڈ حکومت نے کوئی نیا ریلیف نہیں دیا انہوں نے تو پٹرول65روپے لٹر کا اعلان کرنا تھا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 15, 2022 پیٹرولیم مصنوعاتوزارت خانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, اپریل 15, 2022 - 22:30Main image: 

<p class="rteright">22 اپریل 2020 کی اس تصویر میں اسلام آباد میں ایک پیٹرول پمپ کا ملازم ایک گاڑی میں پیٹرول ڈال رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

معیشتtype: newsrelated nodes: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟SEO Title: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلانcopyright: 

Most Read

2024-09-20 14:37:48