Breaking News >> News >> Independent Urdu


شمالی وزیرستان میں حملہ، سات فوجی اہلکار چل بسے


Link [2022-04-16 00:13:25]



پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں جمعرات کو عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور ہلاک جبکہ سات فوجی اہلکار جان سے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جمعرات (14 اپریل) کو عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت جواب دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سات فوجی بھی جان سے چلے گئے۔

ان میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

حملے میں جان سے جانے والے فوجی اہلکار (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید کہا گیا: ’پاکستانی فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا: ’شمالی وزیرستان میں ہمارے سات جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے۔ یہ بہادر شہدا ہمیں حوصلہ دیتے رہیں گے اور ہم دہشت گردی کو شکست دینے اور اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے رہیں گے۔‘

The martyrdom of our seven jawans in North Waziristan will not be in vain, make no mistake about it, we will hunt down those responsible. These brave martyrs will continue to inspire us and we will continue to defeat terrorism and protect our soil. pic.twitter.com/DXFiAy4quG

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2022

فوری طور پر اس واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، لیکن اس علاقے میں ماضی میں تحریک طالبان پاکستان یا داعش کی علاقائی موجودگی رہی ہے اور انہوں نے حملے کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ترجمان فوج نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل علاقے میں جنوری سے اب تک 128 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ فوج نے تسلیم کیا کہ اسی عرصے کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں تقریباً 100 فوجی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آئی ایس پی آرپاکستانی فوجعسکریت پسندآئی ایس پی آر کے مطابق 14 اپریل کو عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت جواب دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, اپریل 15, 2022 - 21:00Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی فوج کے سپاہی 27 جنوری 2019 کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے ایک قصبے غلام خان میں سرحدی ٹرمینل پر پہرہ دے رہے رہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsSEO Title: شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کا حملہ، سات اہلکار جان سے گئےcopyright: 

Most Read

2024-09-20 14:58:37