Breaking News >> News >> Independent Urdu


رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیون ساتھی بن گئے


Link [2022-04-14 19:54:23]



بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پر پرستار کب سے نظریں جمائے بیٹھے تھے اور بالآخر آج 14 اپریل کو سات پھیرے لگا کر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا نے اس شادی کی بھرپور کوریج کی اور رپورٹ کیا کہ ممبئی میں رنبیر کے گھر واستو میں شادی کی تقریب اب بھی جاری ہے۔

کہا جارہا ہے کہ شادی میں صرف قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

اس شادی میں بالی وڈ کی مقبول شخصیات کرینہ کپور، سیف علی خان، کرشمہ کپور اور کرن جوہر وغیرہ کو دیکھا گیا۔

ایونٹ کے لیے کرینہ کپور نے ٹی پنک کلر کی ساڑھی زیب تن کی، جس کی تصویر معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا نے شیئر کی۔

(تصویر: منیش ملہوترا انسٹاگرام)

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے سیف علی خان کی سفید لباس میں تصویر شیئر کی، جس میں ان کی شرٹ کا رنگ کرینہ کی ساڑھی سے مطابقت رکھتا دکھائی دیا۔

(تصویر: پنک ولا انسٹاگرام)

جبکہ رنبیر کپور کی بہن ریدھما کپور نے کامدانی پر مشتمل سنہرے رنگ کا لباس پہنا، جس کے ساتھ انہوں نے بھاری ہرے زیورات کا انتخاب کیا۔

(تصویر: سندیپ کھوسلا انسٹاگرام)

دلہن کے والد مہیش بھٹ اور بڑی بہن پوجا بھٹ ایک ساتھ واستو پہنچے۔

کپور خاندان کے مایہ نار اداکار رندھیر کپور، ششی کپور کے بیٹے کرن کپور، کرشمہ کپور اور دیگر کو شادی کی تقریب میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔

(تصویر وائرل بھیانی ٹوئٹر)

نئے دلہا دلہن رنبیر اور عالیہ نے ان کی شادی کی رسومات کی کوریج کے لیے آئے ہوئے میڈیا کے افراد کے لیے مٹھائی اور کھانے کی دیگر اشیا بھی باہر بھجوائیں۔

اس سے قبل اخبار دا انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا تھا کہ عالیہ بھٹ فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کے دلہن کے لباس کا انتخاب کریں گی، جس کا دوپٹہ خاص طور پر ان کے قریبی دوست منیش ملہوترا نے بنایا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے گذشتہ دنوں بات کرتے ہوئے عالیہ نے رنبیر کپور کے اس بیان کا جواب کچھ یوں دیا کہ جس میں رنبیر نے کہا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو ان کی شادی ہو چکی ہوتی۔ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میری شادی بہت پہلے رنبیر کپور سے ہو چکی ہے، دل ہی دل میں، میں بہت پہلے ہی رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں۔‘

عالیہ اور رنبیر پہلی بار فلمساز آیان مکھرجی کی فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بڑے بجٹ کی فلم ٹرائیلوجی کے پہلے حصے میں رنبیر، عالیہ اور امیتابھ بچن شامل ہیں اور یہ رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

رنبیر کپورعالیہ بھٹبالی وڈ اداکارہشادیبالی وڈ سٹار کی شادی میں صرف قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, اپریل 14, 2022 - 17:15Main image: 

<p class="rteright">بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 8 مئی 2018 کو ممبئی میں اداکارہ سونم کپور اور بزنس مین آنند آہوجا کی شادی کے استقبالیہ کے دوران ایک تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>

فلمtype: newsrelated nodes: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی 14 اپریل کو شادیراک سٹار: کیا آپ رنبیر کپور کی فلم سے متعلق یہ دس باتیں جانتے ہیں؟SEO Title: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیون ساتھی بن گئےcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:35:47