Breaking News >> News >> Independent Urdu


’ہراساں‘ کیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست


Link [2022-04-14 12:52:18]



پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے گھروں پر مبینہ طور پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درحواست دائر کی جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے ’گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گھر والوں کو ہراساں‘ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔‘

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا جائے اور ’سیاسی بنیادوں پر چادر چار دیواری پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔‘

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی یہ درخواست آج یعنی جعمرات کو ہی سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی برطرفی کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے تلا شیاں فیملی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی۔ کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں۔ درسط اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022

اس حوالے گذشتہ روز پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ ’اگر سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن بند نہیں کیا گیا تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔‘

اسی طرح پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، تلاشیاں، فیملی، عورتوں کی چادر چار دیواری کی بے حرمتی۔ کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں۔‘

جبکہ بعض ٹوئٹر اکاؤنٹس اور فیس بک پوسٹس پر بھی مبینہ چھاپوں اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں کرنے یا ان کے گھروں پر چھاپے مارنے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

پاکستانسیاستسوشل میڈیااسلام آباد ہائی کورٹپی ٹی آئی کی اپنے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے گھروں پر مبینہ طور پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔انڈپینڈنٹ اردوجمعرات, اپریل 14, 2022 - 12:45Main image: 

<p>سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر اتوار کو ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگ ان کی حمایت میں نکلے تھے (اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsSEO Title: ’ہراساں‘ کیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواستcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:38:18