Breaking News >> News >> Independent Urdu


دو ماہ قبل تنخواہوں میں اضافہ ہوا، دوبارہ نہیں کر رہے: مفتاح


Link [2022-04-14 09:19:58]



پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے بیان پر واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی پینشنز میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشز میں اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

تاہم گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کے وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ’یوٹرن‘ لے لیا ہے۔

There is no U-turn. Since fed govt employees’ salaries were raised a couple of months ago, we are not raising them again. However their salary issues will be considered in the next budget. Meanwhile we raised pensions of retired govt employees. I hope this clarifies any confusion https://t.co/3V84EFufCm

— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 13, 2022

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’کوئی یو ٹرٹ نہیں لیا جا رہا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’دو ماہ قبل وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا اس لیے ہم اس میں دوبارہ اضافہ نہیں کر رہے۔‘

’تاہم ان کی تنخواہوں کے مسئلے پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا۔‘

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ ضرور کر دیا ہے۔ مجھے یقین ہے اس سے سب واضح ہو جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اپنے پہلے ہی دن وفاق میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کو کم کر کے ایک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ میں انہوں نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے دس بجے کے بجائے صبح آٹھ بجے سے کام شروع کرنے کا بھی کہا۔

پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن u-turn لے لیا گیا پچھلےسال PTI حکومت نے تنخواہوں میں 35٪ اضافہ کیا جس میں 10٪ بنیادی تنخواہ میں اضافے کےساتھ 25٪ ڈسپیریٹی/سپیشل الاؤنس شامل تھا اس سال وفاق میں مزید 15% اضافےکا نوٹیفکیشن اور 15٪ کا اعلان ہوچکاتھا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/Utazr0cAPr

— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 13, 2022

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مفتاح اسماعیل کی اسی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن u-turn لے لیا گیا۔‘

عثمان بزدار نے بھی ٹوئٹر پر ہی لکھا کہ ’پچھلے سال پی ٹی آئی حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جس میں دس فیصد بنیادی تنخواہ میں اضافے کےساتھ 25 فیصد ڈسپیریٹی/سپیشل الاؤنس شامل تھا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس سال وفاق میں مزید 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن اور 15 فیصد کا اعلان ہوچکا تھا۔‘

پاکستانمعیشتمسلم لیگ نشہباز شریفسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا۔انڈپینڈنٹ اردوبدھ, اپریل 13, 2022 - 12:15Main image: 

<p>شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس آنے پر گارڈ آف آرنر دیا گیا (اے ایف پی)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: ’کمر کس لیں‘: شہباز شریف کا ہفتے میں ایک چھٹی کا اعلانSEO Title: دو ماہ قبل تنخواہوں میں اضافہ ہوا، دوبارہ نہیں کر رہے: مفتاحcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:30:26