Breaking News >> News >> Independent Urdu


فارمیشن کمانڈرز قیادت کا آئینی بالادستی کے فیصلے پر اظہار اعتماد


Link [2022-04-13 01:01:12]



پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بعض عناصرگمراہ کن عناصر حالیہ دنوں میں پروپیگنڈا مہم کے ذریعے فوج اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنزکمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سکیورٹی چیلنجزاور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آج کے اجلاس میں فارمیشن کمانڈرز نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی ہرچیزسے مقدم ہے اور پاکستان فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور بلاامتیاز اس کا تحفظ کرتی رہے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور ردعمل کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فورم نے سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

پاکستان فوجپاکستانی آئینآرمی چیف آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بعض عناصرگمراہ کن عناصر حالیہ دنوں میں پروپیگنڈا مہم کے ذریعے فوج اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, اپریل 12, 2022 - 18:45Main image: 

<p>آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنزکمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سکیورٹی چیلنجزاور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا( تصویر: آئی ایس پی آر)</p>

پاکستانjw id: LmDYnOYxtype: videoSEO Title: فارمیشن کمانڈرز کا قیادت کے آئین کی بالادستی کے فیصلے پر اظہار اعتمادcopyright: 

Most Read

2024-09-20 16:32:38