Breaking News >> News >> Independent Urdu


بھارت کیبل کار حادثہ: ریسکیو کے لیے ایئر فورس طلب


Link [2022-04-13 01:01:12]



بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھر میں ایک مذہبی سیاحتی مقام پر کیبل کار حادثے میں 48 کے قریب افراد ہوا میں معلق رہ گئے جنہیں بچانے کے لیے بھارتی فضائیہ کی خدمات لینی پڑیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوموار کو تریکٹ کے مقام پر نصب کیبل کار کی چین اتر گئی جس سے اس کی دو بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اس وقت تقریباً 48 سیاح کیبل کار کے ذریعے گہری گھاٹی پار کر رہے تھے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوئی ہیں۔ تاحال 20 افراد ایسے ہیں جنہیں محفوظ مقام پر پہنچایا جانا باقی ہے۔

جھار کھنڈ کے متعلقہ ضلعے دیو گھر کی انتظامیہ کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے 24 کے قریب افراد کو بچا لیا ہے لیکن اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افسر نے بتایا کہ دو سیاحوں نے خوف کی وجہ سے بوگیوں سے چھلانگ لگا دی لیکن انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انتظامیہ نے پھنسے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کو بلایا تھا جس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کو خوراک اور پانی پہنچایا۔

تریکٹ کے مقام پر نصب کیبل کار 2,550 ہزار فٹ بلند ہے جو سیاحوں اور یاتریوں میں یکساں مقبول ہے۔ لوگ یہاں ہندو پیشوا بابا بائیدیا ناتھ کا مزار دیکھنے آتے ہیں۔

ریسکیوایئر فورسہندومزاربھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ایک مذہبی سیاحتی مقام پر کیبل کار حادثے میں ایک خاتون کی موت اور تین افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔انڈپینڈنٹ اردومنگل, اپریل 12, 2022 - 17:15Main image: دنیاjw id: DFbFEY1ytype: videorelated nodes: مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر 12 گھنٹوں تک تیرتے رہےراکاپوشی پر پھنسے تین کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیالاہور: ایک گھر سے 120 انتہائی لاغر اور بیمار بلیوں کا ریسکیوحفیظ سینٹر کے 60 فیصد حصے کو آگ سے بچایا گیا: ریسکیو ترجمانSEO Title: بھارت کیبل کار حادثہ: ریسکیو کے لیے ایئر فورس طلب copyright: Translator name: محمد حسان گُل

Most Read

2024-09-20 16:33:39