Breaking News >> News >> Independent Urdu


ٹوئٹر صارفين کو گفتگو سے نکلنے کا راستہ مل گیا


Link [2022-04-09 16:13:10]



مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر بالآخر صارفین کو کسی بھی گفتگو سے نکلنے کے لیے ایک طریقہ کار شامل کر رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک ٹول متعارف کرایا جا رہا ہے جسے ’اَنمینشننگ‘ (unmentioning) کا نام دیا گیا ہے جو صارفین کو  خاموشی سے کسی بھی ناخوشگوار گفتگو چھوڑنے کی اجازت دے گا۔

ٹوئٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا: ’یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مجھے ایڈ مت کریں یہ کہے بغیر کہ مجھے ایڈ نہ کرو۔‘

ہم ’اَنمینشننگ‘ ٹول کا تجربہ کر رہے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے سکون کو بچانے اور بات چیت سے خود کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے جو اب آپ میں سے کچھ کے لیے ویب پر دستیاب ہے۔‘

جیسا کہ بتایا کیا گیا ہے یہ ٹول اب متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ صرف پلیٹ فارم کی ویب پر اور مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جن صارفین کو یہ ٹول دستیاب ہے وہ مینو سے اس آپشن کا انتخاب کریں گے جو ٹویٹ کے کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد صارفین ’لیوو دِس کنورسیشن‘ پر کلک کر سکتے ہیں۔

اس موقعے پر صارف کو گفتگو سے ہٹا دیا جاتا ہے یعنی اس صارف نام گفتگو سے نکال دیا جاتا ہے تاکہ اس کا دوبارہ ذکر نہ کیا جائے اور اس طرح اسے مزید نوٹیفیکیشنز نہیں بھیجے جائیں گے۔

اب تک صارفین کے پاس ٹوئٹر پر ہونے والی کسی بھی گفتگو سے باہر نکلنے کا کوئی آسان طریقہ نہیں تھا لیکن کچھ عرصے سے ’میوٹ‘ کا آپشن موجود ہے تاہم جوابات کی چین سے حقیقی طور پر نکلنے کا واحد طریقہ خاص طور پر موجود نہیں تھا۔ یہ ان صارفین کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے جنہیں ہراساں کیا یا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

لوگ اب بھی ممکنہ طور پر ان صارفین کو واپس گفتگو میں شامل کر سکیں گے۔ اس صورت میں، صارفین کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اس مخصوص صارف کو میوٹ یا بلاک کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹوئٹرصارفینسائبر ہراسانیجن صارفین کو یہ ٹول دستیاب ہے وہ مینو سے اس آپشن کا انتخاب کریں گے جو ٹویٹ کے کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد صارفین ’لیوو دِس کنورسیشن‘ پر کلک کر سکتے ہیں۔اینڈریو گرفنہفتہ, اپریل 9, 2022 - 12:15Main image: 

<p class="rteright">ٹوئٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا: ’یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مجھے ایڈ مت کریں یہ کہے بغیر کہ مجھے ایڈ نہ کرو۔‘(اے ایف پی)</p>

ٹیکنالوجیtype: newsrelated nodes: ٹوئٹر کا پوسٹ میں غلطی دور کرنے کے لیے ایڈٹ بٹن پر کامٹوئٹر پر کیا بدلنا چاہیے؟ ایلون مسک کا صارفین سے سوالSEO Title: ٹوئٹر صارفين کو گفتگو سے نکلنے کا راستہ مل گیاcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/tech/twitter-new-feature-unmention-conversation-b2054067.htmlTranslator name: عبدالقیوم

Most Read

2024-09-20 18:24:18