Breaking News >> News >> Independent Urdu


ایس آر ایم جی کا ریاض میں نئے ہیڈکوارٹر کا اعلان


Link [2022-04-09 06:14:22]



سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ  نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر کا اعلان کیا ہے، جو سعودی دارالحکومت میں کاروبار اور تجارت کا نیا عالمی مرکز ہے۔

عرب نیوز کے مطابق نئے ہیڈکوارٹر کا اعلان گروپ کی طرف سے گذشتہ سال اعلان کردہ ترقی اور توسیع کی حکمت عملی کے مطابق ہے، جس کا مقصد خطے میں میڈیا کے شعبے میں اپنی قائدانہ حیثیت کو مستحکم کرنا، علاقائی میڈیا کے منظر نامے کو نئی شکل دینا اور عالمی سطح پر اہم میڈیا اداروں میں سے ایک بننا ہے۔

یہ اقدام مملکت سعودی عرب میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا کے مرکز کی بنیاد رکھتا ہے، جو میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

اس نئے جدید ترین ہیڈکوارٹر سے گروپ کو دنیا بھر سے ماہانہ لاکھوں قارئین اور ناظرین کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

نیا ہیڈ کوارٹر جس میں مارکیٹ کی معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا کی صلاحیتیں موجود ہوں گی، گروپ کو کاروبار اور ٹیلنٹ کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور اس کے میڈیا پلیٹ فارمز کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت فراہم کرے گا۔

اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس آر ایم جی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جمانا راشد الراشد کا کہنا ہے کہ ’نئے ہیڈ کوارٹر کے لیے ہمارا وژن خاص طور پر ریاض شہر میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا حب کی تشکیل کو آگے بڑھانا ہے۔ گروپ کا ہیڈکوارٹر تخلیقی صلاحیتوں کو راغب کرے گا اور تمام شعبوں میں 30 سے ​​زیادہ میڈیا پلیٹ فارمز میں کیریئر کے بے شمار مواقع فراہم کرے گا، بشمول مواد کی تخلیق، صحافت، پروڈکشن، ہدایت کاری، ایونٹ مینجمنٹ اور بہت کچھ۔‘

اس نئے جدید ترین ہیڈکوارٹر سے گروپ کو دنیا بھر سے ماہانہ لاکھوں قارئین اور ناظرین کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی (تصویر: عرب نیوز)

جمانا الراشد کے مطابق ’ایس آر ایم جی سرمایہ کاری اور سٹریٹجک تعاون کی پیشکش کرکے کاروباری افراد کے لیے ایک انکیوبیٹر کے طور پر بھی کام کرے گا اور کنیکٹیویٹی، مواصلات، اور ڈیٹا کے تجزیے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے کاروباری مواقع کی سہولت فراہم کرے گا، جو گروپ پر مثبت اثرات کا باعث بنے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزيد کہا کہ ’کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کو تعمیراتی شاہکار سمجھا جاتا ہے، جس کی خصوصیت اس کی خدمات اور اس کے اہم مقام کی وجہ سے ہے، یہ سب صلاحیتوں کو مائل کرنے اور تخلیقی کام پیدا کرنے کے لیے کامیابی کے عوامل ہیں۔‘

نئے ہیڈکوارٹر میں گروپ کے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور کاروبار ایک ہی چھت کے نیچے ہوں گے جن میں: ’الشرق الاوسط‘، الشرق نیٹ ورک جس میں ’الشرق نیوز‘ اور ’بلومبرگ کے ساتھ الشرق بزنس‘، ’عرب نیوز‘،’انڈپینڈنٹ عربیہ، سمیت گروپ کے دیگر اخبارات اور میگزین شامل ہیں۔

نیا ہیڈ کوارٹر ایس آر ایم جی کو ایونٹس، کانفرنسز، نمائشوں اور کتابوں کی اشاعت جیسے نئے شعبوں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ گروپ کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل بھی بنائے گا۔

سعودی عربایس آر ایم جیریاضنئے ہیڈکوارٹر کا اعلان گروپ کی طرف سے گذشتہ سال اعلان کردہ ترقی اور توسیع کی حکمت عملی کے مطابق ہے، جس کا مقصد خطے میں میڈیا کے شعبے میں اپنی قائدانہ حیثیت کو مستحکم کرنا ہے۔انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, اپریل 9, 2022 - 08:00Main image: 

<p class="rteright">نیا ہیڈ کوارٹر&nbsp;ایس آر ایم جی کو ایونٹس، کانفرنسز، نمائشوں اور کتابوں کی اشاعت جیسے نئے شعبوں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ گروپ کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل بھی بنائے گا(تصویر: بشکریہ عرب نیوز)</p>

دفترtype: newsrelated nodes: سعودی خواتین کیڈٹس کے دوسرے گروپ کی فوجی تربیت مکمل جمانا راشد الراشد ایس آر ایم جی میڈیا گروپ کی نئی چیف ایگزیکٹو مقررSEO Title: ایس آر ایم جی کا ریاض میں نئے ہیڈکوارٹر کا اعلانcopyright: 

Most Read

2024-09-20 18:38:29