Breaking News >> News >> Independent Urdu


دو نیوز اینکرز ایک دن میں آف آئیر


Link [2022-04-09 00:33:41]



سوشل میڈیا پر تین صحافیوں کے بارے میں بحث زور و شور سے جاری ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں آف آئیر کر دیا گیا۔

ان میں پبلک نیوز سے تعلق رکھنے والی ملیحہ ہاشمی، سما نیوز کے اینکر عمران ریاض اور تجزیہ کار اور کالم نگار ارشاد بھٹی کا نام ہے۔

تاہم جب ارشاد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں اور پیر سے دوبارہ جیو نیوز کو جوائن کریں گے۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض خان، ملیحہ ہاشمی اور ارشاد بھٹی کو بر طرف کردیا گیا ہے۔

Samaa News sacked Imran Riaz. Geo News sacked Irshad Bhatti Public News sacked Maleeha Hashmi. Not a word of condemnation from the media, journos & all other self-proclaimed human rights defenders! @HamidMirPAK@NasimZehra @AzharAbbas3 @Xadeejournalist @mosharrafzaidi @nighatdad

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 8, 2022

ڈائیریکٹر پروگرامنگ جیو نیوز معاز احسن سے جب انڈپینڈنٹ کے نامہ نگار ثاقب تنویر نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا ارشاد بھٹی چھٹیوں پر ہیں اور اگلے ہفتے سے دوبارہ جوائن کریں گے۔

ڈائیریکٹر پروگرامنگ کے مطابق ارشاد بھٹی نے یہ چھٹیاں پہلے سے لے رکھی تھیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری نے ٹویٹ کرنے سے قبل جیو نیوز سے رابطہ نہیں کیا جبکہ ان کی جماعت خود دوسروں پر فیک نیوز کا الزام لگاتی ہے۔

جب پبلک نیوز پر ٹاک شو کرنے والی ملیحہ ہاشمی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’یہ درست ہے کہ مجھے پبلک نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے آف ائیر کر دیا گیا ہے۔‘

ملیحہ ہاشمی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے عمران خان پر تنقید نہ کرنے اور کرپشن کا دفاع نہ کرنے پر برطرف کیا گیا۔

کسی سے بدکلامی نہ کی، نہ کرینگے چڑھتےسورج کی سلامی نہ کی، نہ کرینگے یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سےکیا حساب؟ کسی غیر کی غلامی نہ کی، نہ کرینگے Public News has OFF AIRED me because I REFUSED to ATTACK #ImranKhan & Defend the Culprits of the Nation ایسی لاکھ نوکریاں وطن پر قربان pic.twitter.com/N06kcWOXVb

— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) April 8, 2022

سما نیوز کے اینکر عمران ریاض کا آج پروگرام نہ ہو سکا جس کی جگہ خبرنامہ چلتا رہا۔ اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا، ’میرے شو کا ٹائم ہے اور میں گھر پر ہوں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ شو سے قبل گروپ میں پروڈیوسر نے اگاہ کیا کہ آج شو نہیں ہے مگر مینجمنٹ سے اس حوالے سے اب تک رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران ریاض کو آف ائیر کردیا گیا ہے اور اس بارے میں عمران ریاض خان کو جلد اگاہ کر دیا جائے گا۔

Samaa Tv decides to off air their anchor @ImranRiazKhan .. the decision to be communicated to the anchor soon! He wont be appearing on screen!

— Adeel Raja (@adeelraja) April 8, 2022

انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے سما نیوز کے سی ای او نوید صدیقی سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔

پاکستانمیڈیاصحافتصحافتی آزادیپاکستانی صحافیان میں پبلک نیوز سے تعلق رکھنے والی ملیحہ ہاشمی، سما نیوز کے اینکر عمران ریاض اور تجزیہ کار اور کالم نگار ارشاد بھٹی کا نام ہے۔عمر فیضانجمعہ, اپریل 8, 2022 - 22:30Main image: 

<p>(تصاویر: عمران ریاض فیس بک/ ملیحہ ہاشمی انسٹا گرام)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes:  نیوز اینکر کا خبرنامے کے دوران تنخواہ نہ ملنے کا شکوہفواد چوہدری نے اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ کیوں مارا؟پہلی ٹرانس جینڈر نیوز اینکر مارویہ آج کہاں ہیں؟SEO Title: دو نیوز اینکرز ایک دن میں آف آئیرcopyright: 

Most Read

2024-09-20 18:46:27