Breaking News >> News >> Independent Urdu


ایس آر ایم جی کا ہیڈ کوارٹر کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ منتقل


Link [2022-04-08 18:53:13]



سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے اپنا نیا ہیڈکوارٹر کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (کے اے ایف ڈی) منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ سعودی دارالحکومت ریاض میں کاروبار اور تجارت کا نیا عالمی مرکز ہے۔

گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جمانا الراشد نے کہا: ’نئے ہیڈ کوارٹر کے لیے ہمارا وژن خاص طور پر کے اے ایف ڈی اور ریاض شہر میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا کے مرکز کی تشکیل کو آگے بڑھانا ہے۔‘

اس قدم کا مقصد مملکت سعودی عرب میں ایک عالمی تخلیقی میڈیا کے مرکز کی بنیاد رکھنا ہے جو میڈیا، ٹیکنالوجی اور کنٹینٹ کی معروف کمپنیوں کو یکجا کرتا ہے۔

نئے جدید ترین ہیڈکوارٹر میں 12 سو ورکرز کی گنجائش ہو گی اور یہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی جدید ترین سہولیات، ڈیٹا بیس نیوز رومز اور ڈیویلپمنٹ سنٹرز سے مزین ہو گا۔

نئے ماحول میں مارکیٹ لیڈنگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا سہولیات شامل ہوں گی جو انٹیگریشن کو فروغ دینے اور گروپ کے کاروبار اور ٹیلنٹ کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور اس کے میڈیا پلیٹ فارمز کی ترقی اور ڈیجیٹائزیشن میں معاونت فراہم کریں گی۔

نئی عمارت جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ ہے (ایس آر ایم جی)

نئے ہیڈکوارٹر میں گروپ کے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور کاروبار ایک ہی چھت کے نیچے کام کریں گے جن میں انڈپینڈنٹ عربیہ، عرب نیوز، الشرق الاوسط، الشرق نیٹ ورک جس میں اشراق نیوز اور بلومبرگ کی شراکت والے الشرق بزنس، ارقام، مانجا عربیہ، سیداتی میگزینز کے ساتھ ساتھ گروپ کے دیگر کاروبار شامل ہیں۔

یہ ہیڈ کوارٹر گروپ کے عالمی میڈیا پارٹنر سے تعلق کو مضبوط بنائے گا اور یہ بلومبرگ اور دی انڈپینڈنٹ جیسے عالمی اداروں کے ساتھ موجودہ شراکت داری کو مزید کامیاب بنائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واشنگٹن اور سنگاپور میں اپنے عالمی دفاتر قائم کرنے کے منصوبے کے ساتھ، لندن اور دبئی میں اس کے موجودہ دفاتر کے علاوہ ریاض میں نیا ہیڈکوارٹر گروپ کی عالمی سطح پر توسیع کی نمائندگی کرتا ہے۔

گروپ ڈیٹا پر مبنی صلاحیتوں کے ساتھ ٹاپ آف دی لائن سٹوڈیو ٹیکنالوجیز کو استعمال کرے گا جن میں سوشل میڈیا، پوڈ کاسٹ اور ورچوئل رئیلٹی سٹوڈیوز شامل ہیں۔

ایس آر ایم جیسعودی عربریاضصحافتنئے جدید ترین ہیڈکوارٹر میں 12 سو ورکرز کی گنجائش ہو گی اور یہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی جدید ترین سہولیات، ڈیٹا بیس نیوز رومز اور ڈیویلپمنٹ سنٹرز سے مزین ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, اپریل 8, 2022 - 15:30Main image: 

<p class="rteright">نئے جدید ترین ہیڈکوارٹر میں 12 سو ورکرز کی گنجائش ہو گی (ایس آر ایم جی)</p>

دنیاtype: newsrelated nodes: ایس آر ایم جی کی جانب سے ’مانگا عربیہ ‘ کا اجراایس آر ایم جی کی نئی حکمت عملی: نئے پلیٹ فارم، مارکیٹوں تک رسائی جمانا راشد الراشد ایس آر ایم جی میڈیا گروپ کی نئی چیف ایگزیکٹو مقررSEO Title: ایس آر ایم جی کا ہیڈ کوارٹر ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ منتقلcopyright: 

Most Read

2024-09-20 18:30:36