Breaking News >> News >> Independent Urdu


عمران خان سے کہہ چکا ہوں آخری آپشن استعفے ہیں: شیخ رشید


Link [2022-04-08 15:33:12]



پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پوری قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے۔

اسلام آباد میں جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں تو نہیں جناب۔‘

خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اپنے ایک فیصلے میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیر وغیرہ تین اپریل سے اپنے اپنے دفاتر میں بحال ہیں۔

فیصلے میں سپیکر کو عدالت عظمیٰ نے پابند کیا کہ وہ نو اپریل کے دن صبح ساڑھے دس بجے تک اجلاس طلب کرکے تین تاریخ کے آڈر آف دا ڈے کے ایجنڈے کے مطابق چلائیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان سے کہہ چکا ہوں اور ابھی پھر کہوں گا کہ آخری آپشن یہی ہے کہ ہم استعفے دے دیں۔‘

’میں تین مہینے پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ استعفے دے دو۔ مجھے پتا تھا کہ مسئلے کیا ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔‘

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچیں مسلط کرنا چاہتی ہیں، آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہیں، ہماری غیرجانبداری کو سلب کرنا چاہتی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ گھڑی دو گھڑی کی جیت یا ہار کا مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کیس میں ہر کسی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کیس میں تمام طاقتیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔‘

انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا اور کس طرح ہوات کس نے کیا ہے۔ قوم کو سب سمجھ ہے۔‘

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جبکہ آج ہی یعنی جمعے کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔

جس کے بارے میں شیخ رشید نے بتایا کہ ’عمران خان شام میں خطاب کریں گے اور اچھے فیصلے سامنے آئیں گے۔‘

پاکستانعمران خانتحریک عدم اعتمادپاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ’گھڑی دو گھڑی کی جیت یا ہار کا مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کیس میں ہر کسی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔‘انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, اپریل 8, 2022 - 13:00Main image: 

<p>وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران لی گئی تصویر (فیس بک/ شیخ رشید احمد)</p>

سیاستtype: newsrelated nodes:  سپریم کورٹ کا نو اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکمSEO Title: عمران خان سے کہہ چکا ہوں آخری آپشن استعفے ہیں: شیخ رشیدcopyright: 

Most Read

2024-09-20 20:52:42