Breaking News >> News >> Independent Urdu


برطانیہ میں کرونا کا نیا ویرینٹ ایکس ای دریافت


Link [2022-04-03 18:33:04]



برطانیہ میں کرونا کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا گذشتہ اقسام کے مقابلے میں انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSCA) نے کہا ہے کہ وہ ایکس ای نامی اس ویرینٹ کا مطالعہ کر رہی ہے جو  BA.1 اور BA.2  اومیکرون اقسام کا مرکب ہے۔ تشکیل کے اس عمل کو ریکومبنینٹ (recombinant) کہا جاتا ہے۔

حکومتی ادارے نے کہا کہ 22 مارچ تک انگلینڈ میں ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے ہیں جو پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد سے ہر روز دسیوں ہزار رپورٹ ہونے والے کووڈ کیسز کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایکس ای ویرینٹ کی پھیلنے کی ابتدائی شرح BA.2 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں تھی جسے ’سٹیلتھ‘ اومیکرون بھی کہا جاتا ہے۔

تاہم اب ایجنسی نے کہا کہ 16 مارچ، 2022 تک کے تازہ ترین اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ اس وائرس کی بڑھنے کی شرح سٹیلتھ ویرینٹ سے 9.8 فیصد زیادہ تھی۔

حکومتی ادارے نے خبردار کیا: ’چونکہ نئے اعداد و شمار کی شمولیت کے ساتھ ساتھ یہ تخمینہ مستقل نہیں اور اسے ابھی  ریکومبنینٹ کے بڑھاؤ کے طور پر تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔‘

اینجسی نے کہا کہ ایکس ای ریکومبنینٹ کی تعداد اتنی کم تھی کہ اس کا خطے کے لحاظ سے تجزیہ نہیں کیا جا سکتا۔

ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ٹرانزیشن لیڈ پروفیسر سوزن ہاپکنز نے کہا کہ ریکومبنینٹ اقسام غیر معمولی نہیں اور یہ عام طور پر ’نسبتاً جلدی‘ فنا ہو جاتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوزن ہاپکنز نے ’دا سن‘ کو بتایا: ’اس خاص ریکومبیننٹ یعنی ایکس ای کی بڑھنے کی شرح مستقل نہیں ہے اور ہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا یہ حقیقی طور پر بڑھنے کے قابل ہے۔‘ 

ان کے بقول: ’اب تک اس ویرینٹ کی منتقلی، شدت یا ویکسین کی تاثیر کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں ہیں۔‘

UKHSA رپورٹ میں مزید کہا گیا: ’ایکس ای انگلینڈ میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شواہد کو ظاہر کرتا ہے حالانکہ یہ فی الحال کل تصدیق شدہ کیسز کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔‘

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں لوگ کووڈ کا شکار بنے۔

قومی شماریات کے دفتر نے کہا کہ 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہر 13 میں سے ایک شخص  یا 49 لاکھ افراد وائرس سے متاثر تھے۔ اس سے گذشتہ ہفتے یہ تعداد 43 لاکھ تھی۔

صحتکرونا کی وباکرونا اور دنیابرطانیہکروناکوروناطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کی نئی قسم کے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔میٹ میتھرزاتوار, اپریل 3, 2022 - 14:30Main image: 

<p>27 جنوری، 2022 کو لندن میں&nbsp;کئی ہفتوں سے عائد کرونا پابندیاں ہٹا دی گئیں(اے ایف پی)</p>

صحتtype: newsrelated nodes: فرانس میں 46 جینیاتی تبدیلیوں والا نیا کویڈ ویرینٹ دریافتپاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹکرونا کا ڈیلٹا اور اپسلون ویرینٹ: کون سا زیادہ تشویش کا باعثSEO Title: برطانیہ میں کرونا کا نیا ویرینٹ ایکس ای دریافتcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/news/health/covid-new-omicron-xe-variant-symptoms-tests-b2049494.htmlTranslator name: عبدالقیوم شاہد

Most Read

2024-09-20 22:36:01