Breaking News >> News >> Independent Urdu


خیبر پختونخوا: دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی برتری


Link [2022-04-01 09:53:01]



صوبہ خیبر پختونخوا میں گدشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 32 نشستوں پر، جمیعت علمائے اسلام ف کو 11 نشستوں پر، مسلم لیگ ن کو 4 جبکہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک، ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

یہ انتخابات شمالی وجنوبی وزیرستان، کرم، اورکزئی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں گدشتہ روز صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے۔

سوات، ملاکنڈ اور شانگلہ میں اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہے۔

ضلع شانگلہ میں جہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ تھا، پانچ میں سے تین تحصیلیں پی ٹی آئی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب، ایبٹ آباد تحصیل میئر کی نشست پر بھی پاکستان تحریک انصاف 24 ہزار 708 ووٹوں کے ساتھ آگے ہے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان وانا کے 16 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک ہزار 809 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے 25 پولنگ سٹیشنز میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر اور وزیراعلی سردار مہتاب عباسی کے فرزند افتخار عباسی 6 ہزار 770 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے نوجوان امیدوار رجب علی خان 4 ہزار 562 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب دیر میں جو کہ جماعت اسلامی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، اے این پی کو جماعت اسلامی پر سبقت حاصل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لوئر دیر کی تحصیل منڈا میں کُل 53 میں 37 پولنگ سٹیشنز پر عوامی نیشنل پارٹی 7 ہزار31 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور جماعت اسلامی 5 ہزار 199 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ تحصیل لعل قلعہ لوئر دیر کے 34 پولنگ سٹیشنز پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

قبائلی ضلع اپر اورکزئی کے 21 پولنگ سٹیشنز پر تحریک اصلاحات پاکستان جماعت کے امیدوار کامیاب رہے جبکہ دوسرے نمبر پر جے یو آئی ف اور تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پہلے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی، دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی اور تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہے۔

ووٹرز سے متعلق اعدادوشمار

دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب میں کل 80 لاکھ 57 ہزار 974 (8.5 ملین ) رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں 44 لاکھ 89 ہزار 771 مرد ووٹرز ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار 703 ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق تمام 18 اضلاع میں چھ ہزار 176 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جس میں سے ایک ہزار 246 مردوں، ایک ہزار 164 خواتین جب کہ تین ہزار 766 مشترکہ پولنگ سٹیشنز تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام 31 مارچ 2022 کو ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں (تصویر: الیکشن کمیشن آف پاکستان، کے پی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں اور 18 سو 30 ویلیج و نیبر ہڈ کونسلز میں الیکشن ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے یہ انتخابات قبائلی اضلاع اورکزئی، کرم، شمالی وجنوبی وزیرستان سمیت ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹاگرام، تورغر، بالاں وپایاں کوہستان، کولائی پالاس، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بالا وپایاں دیر، اور بالاں وپایاں چترال میں ہوئے۔

ان اضلاع میں بیلٹ پر موجود تحصیل کی 65 نشستوں پر 561 امیدوار مدمقابل تھے جبکہ جنرل سیٹ کے لیے 12 ہزار 980 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

خواتین کی نشستوں پر دو ہزار 980 خواتین نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزدور کسان کی سیٹ پر چھ ہزار 451 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔

یوتھ کی سیٹ کے لیے پانچ ہزار 213 امیدوار جبکہ 57 نشستیں اقلیتوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا دفتر کے مطابق قائم کیے گئے تمام پولنگ سٹیشنز ایک ہزار 646 کو انتہائی حساس جبکہ دو ہزار 326 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی تقریباً تمام جماعتوں نے خلاف ورزی کی۔ اس ضمن میں پانچ لاکھ سے زائد جرمانے بھی کیے گئے۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا دفتر کے مطابق، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیئرمین پیپلز پارٹی و دیگر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مشیر وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستانخیبرپختونخوابلدیاتی انتخاباتخواتینپولنگخواتین کی نشستوں پر دو ہزار 980 خواتین نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزدور کسان کی سیٹ پر چھ ہزار 451 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔انیلا خالدجمعہ, اپریل 1, 2022 - 07:00Main image: 

<p>پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام 31 مارچ 2022 کو ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں (تصویر: الیکشن کمیشن آف پاکستان، کے پی)</p>

پاکستانtype: newsrelated nodes: خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاریخیبر پختونخوا: نئے پینشن نظام سے سرکاری ملازمین کو کیا فائدہ ہوگا؟خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی اب بھی مرکزی سیاسی قوت؟سپریم کورٹ: سندھ بلدیاتی الیکشن ترمیمی قانون کی دو شقیں کالعدم قرارSEO Title: خیبر پختونخوا: دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی برتریcopyright: 

Most Read

2024-09-20 22:25:47